data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس: فرانس نے پیر کے روز پیرس ائیر شو میں 5 اسرائیلی ہتھیار ساز کمپنیوں کے اسٹالز تک رسائی روک دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے ’جارحانہ ہتھیاروں‘ کی نمائش کے باعث کیا گیا جن میں وہ ہتھیار بھی شامل تھے جو مبینہ طور پر غزہ میں استعمال ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ان ہتھیاروں کی نمائش فرانس کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق جن کمپنیوں کے اسٹالز بند کیے گئے ہیں ان میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی)، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس شامل ہیں۔

ان کمپنیوں میں رافیل، ایلبٹ اور آئی اے آئی گائیڈڈ بم اور میزائل تیار کرتی ہیں، جبکہ یوویژن اور ایئروناٹکس ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں ہیں۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

خیال رہے کہ فرانسیسی عدالت کی جانب سے این جی اوز کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد 9 اسرائیلی کمپنیوں کو پیرس ائیر شو میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ این جی اوز کا مؤقف تھا کہ ان اسرائیلی کمپنیوں کو غزہ جنگ میں مبینہ کردار کی بنیاد پر نمائش میں شرکت نہیں کرنے دینی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ائیر شو میں موجود 4 دیگر اسرائیلی اسٹالز بدستور کھلے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ

 اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے واپس کیے گئے تین افراد کے اجسام کسی بھی لاپتہ اسرائیلی یرغمالی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے یو پی آئی کے مطابق یہ باقیات جمعے کی شب بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ سے اسرائیل منتقل کی گئیں، جس کے بعد تل ابیب میں فرانزک ٹیسٹ کیے گئے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اجسام ان 11 یرغمالیوں میں سے کسی کے نہیں جنہیں اب بھی غزہ میں قید رکھا گیا ہے۔

القصام بریگیڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ “دشمن نے نمونے وصول کرنے سے انکار کیا اور مکمل لاشوں کے حوالے کا مطالبہ کیا۔” گروپ کے مطابق وہ اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقے، جسے “یلّو لائن” کہا جاتا ہے، میں موجود یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریڈ کراس سے اس سلسلے میں مزید سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ICRC) نے واضح کیا ہے کہ وہ لاشوں کی تلاش میں حصہ نہیں لیتی بلکہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق فریقین ہی مردہ افراد کی تلاش، جمع آوری اور واپسی کے ذمہ دار ہیں۔

سیزفائر معاہدے کے بعد سے حماس اب تک 17 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی ہے۔ معاہدے کے تحت تمام ہلاک شدہ یرغمالیوں کی واپسی 72 گھنٹوں کے اندر ہونی تھی، تاہم اب تک صرف چار لاشیں واپس کی گئی ہیں، جب کہ بیس زندہ یرغمالیوں کو رہائی دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے جمعے کے روز جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کر دیں۔

 

(ذرائع: یو پی آئی، ٹائمز آف اسرائیل، فوکس نیوز، جیرُوسلم پوسٹ)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • حماس کی جانب سے واپس کیے گئے اجسام یرغمالیوں کے نہیں،اسرائیل کا دعویٰ
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
  • ایئر کراچی جلد اڑان بھرنے کو تیار، افتتاح ہوگیا
  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
  • کراچی آلودہ ترین قرار،ایئر کوالٹی انڈیکس 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • سندھ کے کسانوں کا جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں