تہران میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے، ایرانی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تہران میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکے کاروں میں نصب بموں کے ہوئے ہیں، شہر میں کم از کم 5 کار بم پھٹے ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کار بم دھماکوں میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 50 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق قیصریہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور :سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ
24 نیوز : پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔
دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی۔ سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عملے اور قیدیوں کو باہر نکال لیاگیا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔