Daily Mumtaz:
2025-06-16@13:13:58 GMT

پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی

جنوبی امریکی ملک پیرو میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلہ سے 1 شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے پیرو کا دارالحکومت لیما اور پورٹ سٹی کلاؤ متاثر ہوئے۔

زلزلے سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک 36 سالہ شخص ہلاک ہوا۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر آیا جس کا مرکز بحر الکاہل میں تھا۔

زلزلے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے

سٹی 42: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے 

زلزلہ پیمامرکز  کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی 40کلو میٹر تھی-زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلہ 10 بجکر 5 منٹ پر آیا-شہری کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں سے نکل آئے 

واضح رہے کراچی میں پچھلے کئی دنوں میں درجنوں زلزلے آچکے ہیں 

ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

متعلقہ مضامین

  • پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی،سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
  • بھارت: سیاحتی علاقے میں دریا پر بنا پل گر گیا، 2 افراد ہلاک، 32 زخمی
  • کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے
  • ایران کے میزائل حملوں میں10افراد ہلاک ‘سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں.اسرائیلی حکام
  • ایرانی میزائل حملوں میں 8 ہلاک ہلاک ، 200 زخمی، 35 افراد لاپتا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف
  • شہرِ قائد میں ایک بار پھر زلزلہ  
  • افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ
  • ایرانی حملوں میں 4 صیہونی ہلاک اور 70 زخمی
  • ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک،90 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں تباہ