کراچی میں پھر زلزلہ، یکم جون سے ابتک 40 سے زائد زلزلے آ چکے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ 10 بج کر 5منٹ پر پر ریکارڈ ہوا ہے جس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 سے زائد زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان تمام زلزلوں کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔