ایران‘ اسرائیل کشیدگی : 7پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی،لاہور (صباح نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سے جدہ کیلئے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ۔کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ۔علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2 گھنٹے جبکہ شارجہ سے سیالکوٹ اور دبئی سے ملتان کی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوئیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاخیر کا
پڑھیں:
کراچی، نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے 35 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے لاکھوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئیے۔
اطلاعات کے مطابق ملازم بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکو اس سے 35 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے قائمقام ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر وسیم سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واردات دن میں ہوئی تھی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔