صرف سکھر-حیدرآباد نہیں بلکہ حیدرآباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف سکھر-حیدرآباد موٹروے نہیں بلکہ حیدر آباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، جس پر کام جلد شروع ہوگا اور دو سال تک اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر-حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کی حیثیت میں میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وفاق میں رہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 5 سال بھی شامل تھے، ان تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کئی سال ضائع کر دیے۔
وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ موٹروے کا اہم حصہ کراچی سے لے کر سکھر تک کی موٹروے کے ساتھ منسلک ہے، اگر کراچی موٹروے نہیں بنے گی تو موٹروے سے افادیت حاصل نہیں ہو سکتی، کراچی پورٹ کا موٹروے کے ساتھ منسلک ہونا امپورٹ اور ایکسپورٹ اور بزنس کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کراچی کی موٹرویز فوری طور پر شروع کی جائیں گی، صرف سکھر سے حیدرآباد نہیں بلکہ حیدرآباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، ناردرن بائی پاس کو بھی 8 لین کی موٹروے میں تبدیل کیا جائے گا اور اس نادردرن بائی پاس کو حیدرآباد-سکھر موٹروے سے لنک کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ فوری شروع ہوگا، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے تعاون کا یقین دلا یا ہے، اسلامک ڈیولپمنٹ بینک کا بورڈ ستمبر میں حتمی فیصلے کے بعد قرض منظور کرے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروے 5 زونز میں تقسیم ہے، 3 زونز اسلامک ڈیولپمنٹ بینک فنانس، 2 زونز کسی اور بینک یا ڈونر ایجنسی کو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر موٹرویز کا منصوبہ اگلے دو سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ لیکن اُن کے 25 ارب کی ضرورت پڑی تو ضرور زحمت دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق اس منصوبے کو اپنے وسائل سے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گا، کوشش ہوگی کہ 2 ارب ڈالر سے زائد کے اس منصوبے کو وفاق اپنے وسائل سے بنائے۔
انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر این ایچ اے کا کام جاری ہے، جس سے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے تحت جلد مکمل کریں گے اور کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد کراچی موٹروے وفاقی وزیر
پڑھیں:
معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم
معیشت کی ڈیجیٹائزیشن ضروری، شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر مؤثر اور جامع عمل درآمد کے لیے تمام صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیشرفت اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی اور عوام کو بغیر اضافی اخراجات سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کی بنیادی اساس عوامی مفاد اور سہولت ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ تمام صوبائی حکومتیں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرمعیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اداروں کے تعاون سے ڈیجیٹائزیشن پلان کو مؤثر اور تیز رفتار بنایا جائے تاکہ اہداف مقررہ وقت میں حاصل کیے جا سکیں، تمام سٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو اس منصوبے کا مستقل حصہ بنایا جائے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کا عمل آخری مراحل میں ہے، ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے مرچنٹ آن بورڈنگ فریم ورک جاری کیا جا چکا ہے۔
جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریوں، اسلام آباد کے چیف کمشنر اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں راولپنڈی: پوسٹمارٹم میں 18 سالہ سدرہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق، جرگے کے سربراہ سمیت مزید 4 گرفتار احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج؛ اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، 12ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم