سکھرپریس کلب میں سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر پریس کلب میں سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافتی امور، تنظیمی معاملات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر نے کی جبکہ خصوصی شرکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے کی۔اجلاس میں خواتین صحافیوں کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور سندھ بھر میں صحافتی شعبے میں خواتین کے فعال کردار پر زور دیا گیا۔ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا تنظیم کے آئیندہ انتخابات کے طریقہ کار پر مشاورت تھا۔ اس حوالے سے دو آراء سامنے آئیں: ایک، آن لائن پولنگ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز، جبکہ دوسری، مشاورتی اجلاس کے ذریعے اتفاق رائے سے عہدیداران کے چناؤ کی تجویز۔انتخابات کا حتمی فیصلہ مشاورتی اجلاس کے بعد ہوگا۔ لالا اسد پٹھان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین صحافی ریاست کے چوتھے ستون صحافت کا اہم اور متحرک جزو ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سکھر پریس کلب میں ایک جدید نیوز اسٹوڈیو کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے گا، جس سے خواتین صحافیوں کو ڈیجیٹل میڈیا میں روزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-15
سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی قیادت میں تھانے کی حدود کے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پولیس نے ایک منشیات فروش اور ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار ملزم جہانزیب شیخ کے قبضے سے 1090 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ کی سربراہی میں دورانِ اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی کے دوران ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد سلیم گوپانگ کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔