پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کی مالی خودمختاری کے لیے ڈیجیٹل وژن پر مبنی ‘SheWins’ پروگرام کامیابی کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے این سی ایس ڈبلیو اور پی پی اے ایف میں معاہدہ
پروگرام کو صوبے بھر میں خواتین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور یہ اقدام خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت دی جا رہی ہے، جن میں ای کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن شامل ہیں۔
پنجاب بھر کے صنعت زار مراکز کو جدید اسکلز ٹریننگ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے، جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہنر اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جارہی ہے، ساتھ ہی ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز میں طالبات کو قانونی رہنمائی، قیادت کی تربیت اور محفوظ تعلیمی ماحول مہیا کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جانب سے خواتین میں ملازمت کے لیٹرز کی تقسیم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے۔ وہ اب صرف خواب نہیں دیکھتیں بلکہ اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہیں، یہی ہماری کامیابی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
shewins پاکستان پنجاب خواتین مریم نواز ہنرمند وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان خواتین مریم نواز وزیراعلی میں خواتین کی مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل، سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے جائیں گے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سنٹر سے مریض درکارخون کوفوری طور حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجائے گی۔ ورچوئل بلڈ بینک پرڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔ بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ورچوئل بلڈ بینک پر روزانہ بلڈ کے حصول کے لئے 2500 لوگ رابطہ کرتے ہیں۔ روزانہ 250 مریضوں کی بلڈ کی اشد ضرورت کو فوری طورپر پورا کرنے کا انتظام ہوگا۔ ورچوئل بلڈ بینک میں رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ڈونرز میں 10ہزار پولیس اہلکار اور 15ہزار عام شہری ہیں۔ پنجاب بھر میں 24/7سروس فراہم کی جارہی ہے اور 14ہزار سے زائد مریض مستفید ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ضرورت کے وقت خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے۔ ہر قطرہ کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کی نوید بن سکتا ہے۔ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوچکاہے، سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے ’’International Day of Play‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے۔ بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے۔ افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ ایسا ماحول اورمعاشرہ بنا رہے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور کھیلنے، سیکھنے و بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیض یاب ہو۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرکٹر ثناء میر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ ثناء میر کا آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔