Jasarat News:
2025-07-30@02:27:08 GMT

بالائی علاقوں میں 16جون تک باد باراں کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام سے 16 جون تک مختلف علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے، جو موسم میں غیر یقینی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی حصوں میں گرد آلود ہواؤں اور تیز جھکڑوں کا امکان ہے، جو شہریوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ درجہ حرارت کی صورتحال: اسلام آباد: 45°C لاہور: 46°C پشاور و مظفرآباد: 44°C کراچی: 37°C کوئٹہ: 36°C گلگت: 34°C پی ڈی ایم اے کا الرٹ: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے متنبہ کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم کی غیر متوقع تبدیلیوں کا خدشہ ہے۔ اضلاع جن میں بارش کے قوی امکانات ہیں: لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بجلی کے کھمبوں اور کمزور درختوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر و لوئر کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ

---فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے جنڈولہ ڈویژن، جنوبی وزیرستان اَپر و لوئر تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اپر کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کرفیو کے نفاذ سے متعلق باقائدہ احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع ٹانک کے جنڈولہ ڈویژن میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے جنڈولہ بازار بھی بند رہے گا اور کوڑ قلعہ سے جنڈولہ تک شاہراہ پر آمد و رفت بھی بند رہے گی۔ 

اسی طرح جنوبی وزیرستان اپر کے جنڈولہ تا مدیجان سڑک پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مولے خان سرائے تا تیارزہ بدر تک کرفیو ہے، اسپین کائی رغزائی تا کوٹکئی بھی سڑک پر آمد و رفت بند رہے گی اور ان تمام علاقوں کے مارکیٹ اور دیگر تجارتی مراکز بھی بند کیے گئے ہیں۔

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر وانا مسرت زمان کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے، کرفیو کے دوران شکئی بازار مکمل بند رہے گا، وانا تا تیارزہ گیٹ، کرب کوٹ، تنائی، عزیز آباد چوک تا درگئی پل تک آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کے مطابق ایمرجنسی سفر صرف شناختی کارڈ و اجازت نامے کے بعد ممکن ہوگا۔

احکامات میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر فاصلے پر دور روکیں۔

دوسری جانب تینوں اضلاع میں کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب
  • بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام، سکول میل پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ
  • ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر و لوئر کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 سے شام 7بجے تک کرفیو نافذ
  • کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کی پیشگوئی
  • لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی