اسلام آباد پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہیں موسم کو بھی خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد میں ہلکی بارش سےشدید تپش والی گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگی س کے باعث موسم خوشگوار یو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جبکہ مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش اور ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پنجاب کے شہر پھالیہ میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ فیروزوالا میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ شیخوپورہ شہر اور گردو نواح میں تیز ہوائیں چلیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لالیاں شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گرمی کا زور ٹوٹ گیا مختلف علاقوں میں اور گردونواح میں تیز ہواؤں شہر اور میں بھی میں تیز کے باعث
پڑھیں:
بھارت کی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے، حنیف عباسی
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح ملی، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان، خیبر پختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عظیم فتح ملی، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کے دنیا سے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چند عناصر نے ہمیشہ ملک کےخلاف سازشیں کیں، باہر بیٹھے چند عناصرکی جانب سے وطن عزیز کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ امریکی صدر نے بھی پانچ جہاز گرائے جانےکا اعتراف کیا، بھارتی جارحیت کےخلاف پوری قوم کا اتحاد مثالی تھا، بھارت کی بلوچستان، خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ریلوے میں بہتری اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے، سٹیشنز اور ٹرینوں میں صفائی کا نظام بہترکیا جارہا ہے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ہسپتالوں اور سکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، روہڑی، کراچی ٹریک کو بہتر بنانے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کر رہی ہیں، پنجاب میں ریلوے سٹیشنز پر مفت انٹرنیٹ کی سروس فراہم کریں گے۔