ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مری میں سیاحوں نے بارش میں مال روڈ پر چہل قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مختلف علاقوں میں
پڑھیں:
نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکی شہر نیویارک میںطوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور نظامِ زندگی مفلوج ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ساتھ 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طوفانی بارش نے جہاں شہر بھر کے درخت اکھاڑ کر پھینک دیے وہیںپر سڑکیں زیرآب آگئیں اور سیکڑوں گاڑیاں بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ نیشنل ویدر سروس کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔
حکام کے مطابق سینٹرل پارک میں 1.80 انچ اور لاگارڈیا ائرپورٹ پر1.97 انچ موسلا دھاربارش کے ساتھ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ یہ بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی 1917 ءمیں 1.64 انچ اور 1955 ءمیں 1.18 انچ بارشیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہلاکتوں میںاضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔