موسم کے پہلے مینگو فیسٹیول کا جناح ٹاؤن کے اشتراک سے افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور ایم ایس سید گروپ کے اشتراک سے یوسی 5، پی آئی بی گراؤنڈ میں سیزن کا پہلا مینگو فیسٹیول کا گزشتہ شب باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں آموں کی 16 نایاب و اعلیٰ اقسام جن میں چونسا، سندھڑی، الفانسو، مالدا، نیلم، امرپالی، فضلی سمیت دیگر شامل تھیں، شہریوں کے لیے مناسب نرخوں پر پیش کی گئیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد عوام کو موسمی پھل کی معیاری اقسام سستے داموں فراہم کرنا اور فیملی تفریح کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ فیسٹیول میں بچوں کے لیے جھولے، کھانے پینے کے اسٹالز اور خواتین کے لیے جیولری و دیگر اشیاکے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے، جنہیں شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی یوسی 5 کے چیئرمین کلیم عثمانی تھے، جبکہ یوسی وائس چیئرمین راؤ محسن، کونسل ممبر انا عبدالرشید، راؤ کاشف، ٹرانسجینڈر رکنِ کونسل سعدیہ چوہدری اور ٹاؤن افسران و عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ یوسی چیئرمین نے فیسٹیول کو عوامی سطح پر ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے ایسی سرگرمیوں کے فروغ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی طرز کی جدید پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جدید سہولیات سے آراستہ پاک بزنس ٹرین کا لاہور اسٹیشن پر افتتاح کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور ریلوے حکام بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ریلوے میں "مثبت تبدیلی" پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج مدتوں بعد مجھے لاہور ریلوے اسٹیشن آ کر بہت مسرت ہوئی اور یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔
وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے بھی یورپی ریلوے کی طرز پر شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
شہباز شریف نے نئے ڈیجیٹائز ٹکٹنگ سسٹم کے تعارف، مسافر لاؤنجز، استقبالیہ ڈیسک اور ٹرین میں مسافروں کے لیے یورپ کی طرز پر شاندار انتظامات کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے اور اسے دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ "حنیف عباسی نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور میرا مان بڑھایا، ریلوے کی بہتری کے حوالے سے آج میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔"
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ابھی پہلا قدم ہے اور ابھی بہت سی منزلیں باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پی ڈی ایم دور میں انہوں نے بھی ریلوے کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی۔
قبل ازیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسافر لاؤنج، استقبالیہ سمیت لاہور ریلوے اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ٹرین کوچز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پاک بزنس ٹرین لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی اور لاہور سے کراچی کا سفر تقریباً 18.5 گھنٹے میں مکمل کرے گی۔
---