ہادی مارکیٹ میں 4روزہ جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرنے ناظم آباد ہیلتھ آفس(ہادی مارکیٹ) میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے جس میں ناظم آباد ٹائون کی تمام یوسی چیئرمینز کو جراثیم کْش اسپرے کے لیے عرقے گلاب کی بوتل، واٹر ٹینک اور اسپرے کی ٹنکی مہیا کی گئی۔ ہر یوسی میں عرق گلاب کا اسپرے کرنے کی بھی ایک خاص مشین دی گئی ہے، اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن نعمان صدیقی،یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر راشد ہاشمی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت مند اور بیماریوں سے پاک ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور ہم صرف جراثیم کش اسپرے نہیں کر رہے بلکہ عرق گلاب کے اسپرے ساتھ ساتھ جہاں سڑکوں کو دھونے کی ضرورت ہے، وہاں سڑکوں کا دھویا بھی جائے گا اور یہ مہم چار روز تک جاری رہے گی۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ قربانی کے بعد جہاں کہیں بھی تعفن، گندگی یا آلائشوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ ہو، وہاں فوری طور پر صفائی کے بعد اسپرے کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار