ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ضروری ہے۔ مریم نوازشریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور ایران کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ مریم نوا زشریف نے چکوال کے قریب کار حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، گورنر پنجاب
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، اچھے کاموں کو سراہا جائے گا۔
گورنر پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے اضلاع حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔ امید ہے چکوال اور جہلم کو بھی جلد آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ امید ہے چکوال اور جہلم میں نقصانات اور نظام زندگی بحال کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے،اچھے کاموں کو سراہا جائے گا اور اس کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے میں اور وزیر اعلیٰ مریم نواز ایک پیج پر ہیں۔