علی امین گنڈا پور خودفارم47 کے وزیراعلیٰ اور چند ماہ کے مہمان ہیں، ترجمان جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)ترجمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نےکہا ہےکہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیراعلیٰ ہیں، وہ چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کردیا۔
ترجمان جے یو آئی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے، کے پی حکومت سرتا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، خزانےکے وسائل سے لاہور کا دورہ کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔
عبدالجلیل جان نےکہا کہ شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق وزیراعلیٰ جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیراعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑھکوں اور ڈرامہ بازیوں کے بجائے وزیراعلیٰ صوبے میں امن امان کی فکر کریں، صوبے میں لاشیں گر رہی ہیں اور وزیراعلیٰ لاہورکی سیر کر رہے ہیں، علی امین پی ٹی آئی کو ختم کرنےکی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
90مزیدپڑھیں: دن کا پلان کہاں سے آیا؟پی ٹی آئی کی تحریک کے اعلان پر چیف آرگنائزر نے سوال اٹھادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی 20 آج، مہمان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔