لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، اچھے کاموں کو سراہا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے اضلاع حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا  سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے پر مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔ امید ہے چکوال اور جہلم کو بھی جلد آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ امید ہے چکوال اور جہلم میں نقصانات اور نظام زندگی بحال کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے،اچھے کاموں کو سراہا جائے گا اور اس کو سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے میں اور وزیر اعلیٰ مریم نواز ایک پیج پر ہیں۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا۔ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں اس سنگین بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے، کینسر وہ خاموش قاتل ہے جو اکثر دیر سے تشخیص ہوتا ہے اور ہزاروں جانیں نگل لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں، الحمدللہ، پاکستان کا پہلا “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر”تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نا صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر پیشنٹ کو انکار نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے: مریم نواز
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز
  • مریم نواز کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش متاثرین کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
  • گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہیں، مشورے اپنی جماعت کو دیں: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش اور سیلاب متاثرین کیلیے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز