چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی شاندار کارکردگی،اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی شاندار کارکردگی،اسلام آباد کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کیلئے موجودہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عملی اقدامات کے ذریعے سی ڈی اے کی کارکردگی کو جہاں نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے وہاں ان کی قیادت میں سی ڈی اے نے شہری ترقی، صفائی، ماحولیاتی بہتری اور عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کو ایک فعال، شفاف اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔
ان کی قیادت میں کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی کاموں کی بدولت ادارے پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے چیئرمین کی ہدایت پر اسلام آباد میں متعدد سڑکوں، انڈر پاسز، اور فلائی اوورز کے منصوبے مکمل کیے گئے۔ جن میں جناح ایونیو انڈرپاس ، طیب اردگان انڈرپاس، سیکٹر جی-11 تا ایف-10 سگنل فری کوریڈور اور آئی-8 فلائی اوور نہ صرف پایہ تکمیل کو پہنچے بلکہ ان کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی آئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے سلسلہ میں چیئرمین سی ڈی اے کی ترجیحات ۔ گرین اسلام آباد مہم کو کامیابی سے آگے بڑھایا جارہا ہے جس کے تحت ہزاروں درخت اور پودے لگائے گئے ہیں جبکہ پارکس کی بحالی کے علاوہ نئے گراونڈز کا قیام ،شفافیت اور ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت چیئرمین نے سی ڈی اے کے سی ڈی اے کو ڈیجیٹلائز کرنے کے ساتھ ساتھ پیپر لیس نظام رائج کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو آن لائن سہولیات، بلنگ، نقشہ جات کی منظوری اور شکایات کے فوری اندراج کی سہولیات میسر آئیں گی۔سی ڈی اے عوامی فلاح کے منصوبے شامل ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر واٹر سپلائی، صفائی، ٹریفک کنٹرول اور ہنگامی سروسز کے شعبوں میں زبردست بہتری آئی ہے ۔
عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے جس پر شہری سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اس کے علاوہ رہائشی منصوبے جن میں چیئرمین سی ڈی اے نے کم آمدنی والے طبقے کے لیے کم لاگت رہائشی منصوبوں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ،اس کے علاوہ بنیادی سہولیات کی فراہمی، مناسب قیمت پر اپارٹمنٹس اور پلاٹس کی فراہمی بھی ان منصوبوں میں شامل ہیں اس قدم کو بھی عوامی سطح پر بے حد سراہا جارہا ہے۔ موجودہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے کی کارکردگی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ ان کا عوام کی خدمت کا جذبہ ہے۔ ان کی قیادت میں اسلام آباد کو ایک ماڈل سٹی بنانے کے سلسلہ میں جو کاوشیں کی جارہی ہیں ان کے مثبت نتائج ائیں گے۔ شہریوں کو امید ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے اگر اسی عزم اور جزبہ کے ساتھ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتا رہا تو وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکاان کے انجام کی خبر دے رہی ہے،ترجمان پی ٹی آئی پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکاان کے انجام کی خبر دے رہی ہے،ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت کا کفایت شعاری مہم کا اعلان، غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد خیبرپختونخوا میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا، مولانا عبدالغفور حیدری عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو قانون کے سامنے سر جھکائیں، غلطیوں کا اعتراف اور توبہ کریں، امیر مقام اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہو گا، طلال چودھری نواز شریف حکومت سازش سے ختم کی گئی، پی ٹی آئی مکافاتِ عمل کا شکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی اسلام آباد کی تعمیر و ترقی
پڑھیں:
اسلام آباد ،جماعت اسلامی کا ترامڑی چوک پر اسپتال کی عدم تعمیر پر احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے ترامڑی چوک اسپتال کی تعمیر کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہاہے کہ ترامڑی چوک اسپتال کی تعمیر فوری شروع کی جائے ،یہ اسپتال یہاں رہنے والے اسلام آباد کے ایک چوتھائی آبادی کاحق ہے ،اگر عوام کوان کا حق نہیں دیاگیا تو ایوانوںسمیت ہر جگہ احتجاج کرکے حق لیں گے حکمرانوں کویہ حق دیناپڑے گا، بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیح عوام کو سہولت دینا نہیں بلکہ مشکلات کا شکار کرنا ہے ،اسلام آباد لاہور جتنا ٹیکس ادا کرتا ہے مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جمعہ کو جماعت اسلامی اسلام آباد نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد کی قیادت میں غوری گارڈن لہتراڑروڈ پر ترامڑی چوک اسپتال تعمیر کرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، صدر سیاسی امور جماعت اسلامی اسلام آبادہما ایوب اور فرید خان ناظم جماعت اسلامی زون 2نے ترامڈی چوک اسپتال تعمیر کرو احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کیا ، احتجاجی مظاہرے میں لہتراڑ روڑ اور غوری ٹاؤن کی آبادی شریک ہوئی۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے خطاب لرتے ہوئے کہاکہ تمام مظاہرین کو لہتراڑ روڈ پر اپنے جائز حق کے لیے مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ یہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا علاقہ ہے ایک چوتھائی آبادی اس علاقے میں آباد ہے لیکن عوام بنیادی صحت کے حق سے محروم ہے، یہ تحریک لوگوں کے دلوں کی آواز ہے یہ یہاں کے عوام کی عین ضرورت ہے یہاں پر تین دہائیوں سے اسپتال کے لیے زمین مختص کی گئی ہے مگر ابھی تک اسپتال تعمیر نہیں کیا گیا ،ہمارے حکمران عوام کو بنیادی حقوق نہیں دے رہے ہیں۔عوام عرصے دارز سے اسپتال کا مطالبہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجیحات عوامی حقوق سے متصادم ہیں، آج مقامی عوام نے نمائندہ اجتماع کر کے اپنی آواز بلند کر دی ہے،ترامڑی چوک اسپتال کی چار دیواری کے اندر غلاظت کی ڈھیر اسپتال نہیں، جو انتظامی لاپروائی کی علامت ہے ،ترامڑی چوک میں فوری اسپتال قائم کیا جائے جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کے وارڈز اور ایمرجنسی سہولتیں موجود ہوں،میں سوال کرتاہوں کہ حکمرانوں کو کس نے یہ بنیادی حق عوام کودینے سے روکا ہے۔ بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیح عوام کو سہولت دینا نہیں بلکہ مشکلات کا شکار کرنا ہے۔ فوری طور پر ترامڑی چوک میں اسپتال بنایاجائے۔ اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانا جاتا تو ایوانوں کے سامنے بھی احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسپتال کا فنڈ موجود ہے مگر اسپتال نہیں بنایا جارہاہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک بڑا اسپتال یہاں بنایا جائے آج ہم اس تحریک کا آغاز کررہے ہیں یہ اس علاقے کے عوام کا حق ہے آپ کو یہ حق دینا ہوگا۔