پی سی بی میں 6 ارب کا گھپلا، بے ضابطگیاں، غیر مجاز ادائیگیاں، آڈٹ رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 24-2023ء کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں 6 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، غیر مجاز ادائیگیوں، مشتبہ تقرریوں اور قواعد کے برعکس ٹھیکوں کے اجرا کی نشاندہی کی ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں پی سی بی میں گورننس، شفافیت اور مالی نظم و ضبط پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
پی سی بی سے متعلق آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
چیئرمین پی سی بی کو یوٹیلیٹی، پٹرول الائونس اور رہائش کے اخراجات کی غیر مجاز ادائیگی: فروری تا جون 2024ء کے دوران چیئرمین کو 41 لاکھ 70 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئیں حالانکہ وہ اس دوران وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز تھے اور قانوناً یہ تمام مراعات انہیں پہلے سے ہی حاصل تھیں۔
پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اخراجات فیڈرل منسٹرز ایکٹ 1975ء کے تحت قانون کی خلاف ورزی نہیں اور چیئرمین کو بائی لاز کے تحت یوٹیلیٹی اخراجات کی اجازت ہے۔ تاہم، آڈٹ نے اس وضاحت کو ناقابل قبول قرار دیا اور رقم واپس لینے کی سفارش کی۔
ڈائریکٹر میڈیا کی مشتبہ تقرری: اکتوبر 2023ء میں 9؍ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر دو سال کیلئے ایک شخص کو ڈائریکٹر میڈیا تعینات کیا گیا۔ آڈٹ نے نشاندہی کی کہ اشتہار 17 اگست کو دیا گیا لیکن امیدوار نے درخواست، تقرری کی منظوری، لیٹر جاری ہونے، معاہدہ سائن کرنے اور دفتر جوائن کرنے کے تمام مراحل ایک ہی دن یعنی 2 اکتوبر 2023ء کو مکمل کیے گئے جس پر ڈی اے سی نے مکمل انکوائری کی ہدایت کی۔
پولیس اہلکاروں کو کھانے کے اخراجات کی غیر قانونی ادائیگی: بین الاقوامی میچز کے دوران تعینات پولیس اہلکاروں کو کھانے کے اخراجات کیلئے 6 کروڑ 33 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔
آڈٹ نے اسے غیر مجاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، پی سی بی کی نہیں۔
ریجنل انڈر-16 کوچز کی تقرری میں بے ضابطگی: کراچی میں اہلیت کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باوجود تین کوچز کو بھرتی کیا گیا، جنہیں مجموعی طور پر 54 لاکھ روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ ڈی اے سی نے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دی۔
رپورٹ میں جن مزید بے ضابطگیوں کا ذکر کیا ہے وہ یہ ہیں:
کھلے مسابقتی عمل کے بغیر ٹکٹنگ کنٹریکٹ کا اجرا 1.
لاہور میں نجی خبررساں ادارے کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ یہ تمام کام محسن نقوی کے دور میں نہیں ہوئے لہٰذا اس حوالے سے سوالات اور موقف کے لیے سابقہ چیئرمین سے رابطہ کیا جائے۔
انصار عباسی
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اخراجات کی لاکھ روپے پی سی بی
پڑھیں:
کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں ڈیڑھ کرور روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم بلال سلیم کو کلفٹن (کراچی) سے گرفتار کیا گیا، جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے 55000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم سے موبائل فونز، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن بھی نہیں کر سکا، جسے باضابطہ گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔