کراچی؛ مسلح ڈاکو جیولر سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
کراچی:
ایسٹ زون کے علاقے طارق روڈ کے قریب مسلح ڈاکو جیولرز سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے بتایا کہ جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ میں موجود رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جیولر بلال کے مطابق چھینی جانے والی نقدی 3 کروڑ 95 لاکھ روپے تھی جو کہ وہ کہیں سے لے کر آرہا تھا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے اور اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔