فیصل آباد: 2 لڑکیوں پر فائرنگ کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
فیصل آباد میں 2 لڑکیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ رات ملزم کی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی تھی۔
ایس پی سعید احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا تھا، مقتولہ کے موبائل فون سے ملزم کا نمبر ٹریس کر کے آج لوکیشن معلوم ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی کے مطابق ملزم نے تعلق ختم کرنے پر ایک لڑکی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ساتھی لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھی۔
مقتولہ مقامی ہوٹل کے فوڈ پوائنٹ پر کام کرتی تھی۔ گزشتہ رات اپنی ساتھی لڑکی کے ساتھ گھر واپس جارہی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا تھا۔
ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔