ڈی آئی خان میں موسیقی کی محفل میں فائرنگ، فنکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں موسیقی کی محفل میں فائرنگ کے باعث فنکار جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان میں کرک کے علاقے گرگری میں پیش آیا۔
موسیقی کی محفل میں فائرنگ کے نتیجے میں فنکار جاں بحق ہوگیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ معاملے کا مقدمہ تھانہ صاآباد میں درج کرلیا گیا اور ملزمان کو گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محرابپور،5 سالہ بچہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)کچے میں دریائے سندھ بند پر5سالہ بچہ انتظامی نااہلی کا شکار ہوگیا، واقعہ کچے میں پپری پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں دودو کلہوڑو کا رہائشی5سالہ عبد القادر کلہوڑو ولد علی رضا کلہوڑو دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیاہے۔ علی رضا کلہوڑو کے مطابق بیٹا انتظامیہ نااہلی کا شکار ہوا ہے دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باوجود ضلعی و تحصیل انتظامیہ کیساتھ پولیس بھی غائب ہے جس سے حادثات ہو رہے ہیں بچے کی تلاش میں ہماری کسی نے مدد نہیں کی حکومت سندھ نوٹس لے۔