—فائل فوٹو

کرک کے علاقے سورڈاگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی، بھابھی اور بھتيجی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی کے ایک اور نوجوان کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، 2 کروڑ روپے تاوان طلب

شہر قائد کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کے ذریعے کچے کے ڈاکوؤں کے جال میں پھنس گیا، اغوا کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے رہائی کے عوض دو کروڑ روپے کا تاوان، قیمتی گھڑی اور موبائل فون کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی نوجوان کی کچے کے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑی اور اسلحے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اہل خانہ کو بھیج کر رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے، راڈو گھڑی اور قیمتی موبائل فون مانگ لیا۔

ڈاکوؤں نے اسلحے کے سائے سائے میں بنائی گئی تشدد کرتے ہوئے بنائی اور پھر اسے اہل خانہ کے واٹس ایپ پر سینڈ کر دیا جس میں نوجوان رہائی کیلیے فریادیں کررہا ہے۔

 مغوی کے نوجوان کے بھائی تیمور نے الفلاح پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو اپنے بھائی کے اغوا سے متعلق درخواست جمع کرائی جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ ملیر عظیم پورہ کا رہائشی ہے میرا بھائی جنید جو کہ گزشتہ جمعے 24 اکتوبر کو شام 5 بجے دوستوں کے ہمراہ گھومنے گیا تھا جس کے بعد 29 اکتوبر کی شب ساڑھے دس بجے کے قریب میرے بھائی کے نمبر سے مجھے کال موصول ہوئی جس پر کوئی اجنبی شخص تھا اور بھائی کے اغوا کا بتا رہا تھا۔

نوجوان کے مطابق کالر نے رہائی کے عوض 2 کروڑ مطالبہ کیا اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جبکہ گزشتہ روز جمعرات کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب میرے بھائی کے نمبر سے میری ہمشیرہ کے نام پر میرے بھائی کی ویڈیو بھیجی جس میں اس پر تشدد کیا جا رہا تھا۔

 درخواست گزار کے مطابق جب الفلاح تھانے گئے تو انھوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا اور بدتمیزی بھی کی۔

اس حوالے سے مغوی جنید کے بھائی تیمور نے ایکسپریس کو بتایا کہ ان کا بھائی ہنی ٹریپ کی وجہ سے ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنس گیا جبکہ آئی جی سندھ کو درخواست دینے کے بعد کشمور سے ڈی ایس پی رینک کے افسر کی کال آئی تھی جنھیں ہم نے تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے میرے بھائی کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے تاوان کے ساتھ راڈو گھڑی اور قیمتی موبائل فون بھی مانگا ہے اور 5 دن کا وقت دیا تھا جس میں سے 3 دن تو گزر چکے ہیں اور اب صرف 2 روز باقی رہے گئے ہیں۔

مغوی کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ پولیس میرے بھائی کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔

 انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ الفلاح پولیس ہمیں کشمور جا کر مقدمہ درج کرانے کا مشورہ دے رہی ہے تاکہ ہم بھی اغوا ہوجائیں۔

 ایک سوال کے جواب میں مغوی کے بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی پیزا شاپ پر 1100 روز اجرت پر کام کرتا تھا ، تین ماہ قبل اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کی اہلیہ میکے گئی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • برطانوی شاہ چارلس نے اپنے بھائی سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
  • شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا
  • ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی کے ایک اور نوجوان کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، 2 کروڑ روپے تاوان طلب
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق