شاہراہ نورجہاں پرپولیس سے مقابلے میں ملزمان کی شناخت
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان کی شناخت، سی سی ٹی وی فوٹیج، اور وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان پیشہ ور اسٹریٹ کرمنلز ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔گزشتہ شب نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک “یو” میں عبداللہ گرلز کالج کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم اختر ولد مالک زخمی حالت میں جبکہ اس کا ساتھی امان اللہ ولد مانوس بغیر کسی چوٹ کے گرفتار کر لیا گیا۔ تیسرا ملزم تاج موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے ملزمان کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، جس میں ملزم اختر کو واضح طور پر شہریوں کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے،
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔