کراچی میں شہریوں کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے لیاری کلاکوٹ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہریوں کو ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ملزم کو دوران پیٹرولنگ روکا تو اس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس ملزم کو تھانے لے آئی جسے بعدازاں جعلی پولیس اہلکار کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت خرم کے نام سے کی گئی جو کہ لیاری کے علاقے میں جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا جبکہ جعلی اہلکار کے قبضے سے پولیس کارڈ اورپولیس یونیفارم میں 2 پاسپورٹ سائز تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کے کریمنل ریکارڈ کے حصول کیلیے بھی اقدامات شروع کردیے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی پولیس اہلکار
پڑھیں:
کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے نجی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے میں 2 ہتھیار استعمال ہوئے، نائن ایم ایم اور 30 بور کا خول ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کار سواروں نے فائرنگ کی، جس سے اہلکار صدام کو 3 گولیاں لگیں۔ اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دی جاتی ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11خول برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی نے بتایا کہ شہید اہلکار صدام کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا۔
پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل صدام حسین تھانہ گلشنِ معمار میں تعینات تھا، جو پنکچر کی دکان پر موٹر سائیکل کا پنکچر لگوا رہا تھا کہ کار میں سوار 4 نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شہید پولیس اہلکار کی لاش اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار صدام کے قتل کے بعد رواں سال شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 14 ہو گئی۔