افغانیوں کو ای ویزہ جاری کرنیوالے ایف آئی اے کے مزید 2 اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
گرفتار ملزمان میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں۔ گرفتار اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے افغان شہریوں کو جاری کردہ ای ویزا مقدمے میں گرفتار ملزم زبیر سے دوران جسمانی ریمانڈ رشوت کا تقاضا کیا تھا۔ گرفتار اہلکاروں نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے دوران سہولتکاری فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا جاری کرنیوالے ایف آئی اے کے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور کانسٹیبل عاقب محمود شامل ہیں۔ گرفتار اہلکار اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں تعینات تھے۔ گرفتار اہلکاروں نے افغان شہریوں کو جاری کردہ ای ویزا مقدمے میں گرفتار ملزم زبیر سے دوران جسمانی ریمانڈ رشوت کا تقاضا کیا تھا۔ گرفتار اہلکاروں نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے دوران سہولتکاری فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ مذکورہ رقم کے عوض اہلکاروں نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کی یقین دہانی کروائی۔ اہکاروں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اب تک افغان شہریوں کو غیرقانونی ای ویزا جاری کرنے میں ملوث گینگ کے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عبدالعزیز، احمد سخی، عاطف احمد، نادر رحیم عباسی، ابرار احمد اور زبیر احمد شامل ہیں۔ گرفتار ایف آئی اے اہلکاروں سے تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 4 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خلیل کر رہے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کا کہنا ہے کہ محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرفتار اہلکاروں نے سرکل اسلام آباد افغان شہریوں کو گرفتار ملزم
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔