حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا26واں یومِ شہادت ، ملک بھر کی مساجد میں قران خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کا یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔تقریب کے دوران علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے۔
علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے ہیں۔
شہداء کی قربانیاں یہ درس دیتی ہیں کہ وطن کی حفاظت اور محبت میں جانوں کا نذرانہ دینا بھی خوش نصیبی ہے۔شہید حوالدار لالک جان دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوالدار لالک جان نے کارگل کے محاذ پر جُرأت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی،ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔(جاری ہے)
پیرکو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق حوالدار لالک جان شہید کے 26ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا، انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔سپیکر نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ اپنی جانیں نچھاور کیں،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے حوالدار لالک جان شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا بھی کی۔\932