سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوالدار لالک جان نے کارگل کے محاذ پر جُرأت و بہادری کی لازوال داستان رقم کی،ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔
(جاری ہے)
پیرکو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق حوالدار لالک جان شہید کے 26ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا، انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔سپیکر نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ اپنی جانیں نچھاور کیں،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے حوالدار لالک جان شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دُعا بھی کی۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حوالدار لالک جان شہید کے لیے
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
تصویر، اے ایف پیقائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔
کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔