صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی کہیں پر کوئی کوشش نہیں ہورہی۔ دور دور تک اس کا نام و نشان تک نہیں۔
صدر آصف علی زرداری کو عہدے سےہٹانے کی نہ کوئی move ہے نہ کوئی initiative ہے،دور دور تک نام و نشان نہیں ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف????????????
مجھےتو آصف زرداری صاحب پر پورا اعتماد ہے،میں تو100 فیصد زرداری صاحب کے حق میں ہوں،ان کی شخصیت سیاست میں توازن پیداکرتی ہے،خواجہ آصف@KhawajaMAsif pic.
— عماد احمد Amad Ahmed (@Amad_ahmed_) July 7, 2025
انہوں نے کہاکہ مجھے تو آصف زرداری پر پورا اعتماد ہے، میں تو 100 فیصد آصف زرداری کے حق میں ہوں، ان کی شخصیت سیاست میں توازن پیداکرتی ہے۔
واضح رہے کہ سینیئر صحافی اعزاز سیّد نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری کو صدر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
اعزاز سیّد کے اس انکشاف کے بعد مختلف حکومتی شخصیات نے اس خبر کی تردید بھی کی ہے، لیکن صحافی اعزاز سیّد اپنی خبر قائم ہیں۔
گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ پہلی مرتبہ سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں اس لیے کچھ لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے اور اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری اعزاز سید خبر من گھڑت قرار دعویٰ صدر مملکت محسن نقوی وزیر داخلہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خبر من گھڑت قرار دعوی صدر مملکت محسن نقوی وزیر داخلہ وی نیوز زرداری کو عہدے سے صدر مملکت
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے)
مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے انتظام کے حوالے سے اس طرح کا نقطہ نظر پاکستان کے لیے قابل قدر سبق فراہم کرتا ہے، صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے شہری منصوبہ ساز اس تجربے سے سیکھیں گے اور مقامی ضروریات کے مطابق نظام تیار کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر اور چین کے پاکستان مین سفیر بھی موجود تھے۔