صدرِمملکت اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
---فائل فوٹوز
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کے 26ویں یومِ شہادت پر اِنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدرِمملکت آصف علی زرداری نے شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے، شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ لالک جان شہید کی قربانی نسلوں کے لیے جرأت و عزم کی روشن مثال ہے، ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے۔
صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ لالک جان شہید کی قربانی تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔
’پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی‘وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار لالک جان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وطن کی خاطر عظیم قربانی دی، دشمن کے حملے حوالدار لاک جان شہید نشان حیدر کے حوصلے پست نہ کر سکے۔
وزیرِاعظم شریف نے کہا کہ حوالدار لاک جان شہید کی بہادری، شجاعت نسل نو کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، افواج پاکستان کے شہداء اور ان کے اہل خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی حفاظت کےغیر متزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حوالدار لالک جان لالک جان شہید کی کی قربانی کہا کہ
پڑھیں:
حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا26واں یومِ شہادت ، ملک بھر کی مساجد میں قران خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج حوالدار لالک جان شہید(نشان حیدر) کا یومِ شہادت پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔تقریب کے دوران علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے۔
علماء کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے ہیں۔
شہداء کی قربانیاں یہ درس دیتی ہیں کہ وطن کی حفاظت اور محبت میں جانوں کا نذرانہ دینا بھی خوش نصیبی ہے۔شہید حوالدار لالک جان دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔