اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔

ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک فلم کی ریلیز کے دوران مجھے عمر پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ایک کلپ دکھایا جس میں کوئی صاحب میری عمر پر تنقید کر رہے تھے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ میری والدہ نے مشورہ دیا کہ آخر تم اپنی عمر چھپا کیوں نہیں لیتیں؟ سب کو بتانے کی کیا ضرورت ہے۔

اداکارہ کے بقول جس پر انھوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں عمر کیوں چھپاؤں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ سچ بولا، اپنی شادی، ماں بننے، پھر طلاق، کچھ بھی نہیں چھپایا تو یہ عمر کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمر کے معاملے پر مجھ ہونے والی تنقید سے مجھے کوئی پریشانی ہوتی۔ میں سب کی رائے کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے

پڑھیں:

وفاقی وزیر عبدالعلیم کی میجر زیاد سلیم شہید کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت

  —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان میجر زیاد سلیم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے میجر زیاد سلیم شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میجر زیاد سلیم شہید کی والدہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہید کی والدہ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ عطاء فرمائے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یومِ آزادی پر وطن کی خاطر جانیں دینے والے ہیروز کو یاد کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • یاسر حسین نے نوجوان نسل کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
  • گوہر رشید کی والدہ نے زائد العمری میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا
  • ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
  • بشریٰ انصاری کی شادی 1 ہزار روپے میں کیسے ہوئی؟
  • ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ 78 سال کی عمر میں چل بسیں
  • صنم سعید لڑکی کم، لڑکا زیادہ لگتی ہے: سینئر اداکارہ پروین اکبر
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم کی میجر زیاد سلیم شہید کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت
  • کراچی میں ماں نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟
  • نظریے سے عمل تک، آزادی کا سفر
  • خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان، ہمایوں اشرف نے تلخ سچائی بیان کردی