دریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سٹی 42:دریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی
پی ڈی ایم اے کے مطابق 9جولائی کےدوران دریاؤں میں غیرمعمولی اضافےکاخدشہ ہے ،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے ،صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارےالرٹ جاری کیا گیا
پی ڈی ایم اے کی ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات کردی
لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت کوالرٹ جاری کردیا، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ،ڈی جی عرفان کاٹھیا نے کہا ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے،
usman.
سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔