امریکہ اور اسکے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ملتان میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن حالیہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر مسلم ممالک اپنے نظریئے پر قائم رہیں اور یک زبان ہو جائیں تو کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کرسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع العلوم میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان، خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل، مولانا عبدالرزاق مہتمم جامع العلوم، حافظ محمد اسلم نائب امیر ضلع، اسد منیر نائب امیر ضلع، خواجہ صغیر احمد نائب امیر ضلع اور دیگر ذمہ داران جماعت اسلامی سمیت ارکان اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سابق امیر جماعت اسلامی نے کارکنان جماعت کو نصیحت کی کہ وہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے نظریئے کو تھامے رکھیں، کسی خوف اور لالچ میں آئے بغیر دین حق کے پیغام کو پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے گھروں، محلوں اور علاقوں میں اصلاحی و تربیتی اجتماعات کو منظم کریں، تاکہ جماعت کا نظریہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو، سراج الحق نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں اور اپنے کردار سے امت کو امید اور حوصلہ دیں، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی صاحب نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ جماعت اسلامی کے اسلامی و انقلابی منشور پر عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت اسلامی کو چاہیئے کہ وہ عوام تک جماعت کی پالیسیوں کو پہنچائیں، عالمی حالات پر جماعت کا دوٹوک موقف بیان کریں اور ہر فورم پر حق کی آواز بنیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔