Jasarat News:
2025-07-01@06:39:59 GMT

اجتماع عام میں خواتین بھرپورشرکت کریں گی‘حمیراطارق

اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

لاہور (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں ذاکتر حمیرا طارق کی صدارت میں منعقد ہوا ,جس میں حلقہ خواتین کی تنظیمی پلاننگ اور عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا – تربیتی پروگرامات کی پلاننگ ، عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور رکھی گئی‘ناظمات حلقہ ، ناظمات صوبہ کے کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ – شوریٰ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں خواتین بھر پور شرکت
کے عزم کا اعادہ کیا گیا – اور اجتما و عام کے لیے ناظمہ اجتماع کا تقرر بھی کیا گیا – سیکرٹری جنرل نے ملکی و بین الاقوامی حالات کا تجزیہ بھی شوری کے سامنے رکھا اور جماعت اسلامی کے اس عزم کو دہرایا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی عورت کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور عورت کی فلاح و بہبود کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی- شوری کے دوران غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور خوراک و ادویات کی مسلسل بندش کے خلاف اور ایران پر امریکہ و اسرائیلی جارحیت کی مذمت میں قراردادیں بھی منظور ہوئیں-شوری کا اجلاس امت مسلمہ کی بقا و سرفرازی کی دعاؤں کے ساتھ ختم ہوا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کیا گیا

پڑھیں:

جماعت اسلامی کی سینئر صحافی طارق محمود سے ڈکیتی کی مذمت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گزشتہ روزلا ڑکانہ میں یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سینئر صحافی طارق محمود درانی سے واک کے دوران گن پونٹ پر ڈکیتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے عملی طور پورے سندھ کے عو کو ڈاکوو ¿ں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے،جن کے شر سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں۔دن دھاڑے لاڑکانہ میں معزز صحافی سے ڈکیتی امن وامان کے دعووں کی نفی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی سے چھینا گیا موبائل فون اور قیمتی سامان واپس کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایران کا جماعت اسلامی سے اظہار تشکر
  • لیڈر نہیں، مرشد
  • کراچی کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار قابض میئر اور وزیر بلدیات ہیں، جماعت اسلامی
  • اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے‘ امیر العظیم
  • جماعت اسلامی کی سینئر صحافی طارق محمود سے ڈکیتی کی مذمت
  • کراچی اور جماعت اسلامی
  • مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق تھا مگر ان نشستوں کی بندر بانٹ کی گئی، حافظ نعیم
  • حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دے دیا
  • امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیا