2025-07-07@14:12:15 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«چھاپا مار کارروائی»:

    راولپنڈی: مقامی وڈیرے کے ڈیرے پر چھاپا مار کارروائی کے دوران برآمد کیے گئے 2 سالہ افریقی نسل  کے شیر کو پولیس عدالت میں پیش کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف راولپنڈی نے گوجرخان کے علاقے بیول میں کامیاب چھاپا مار کارروائی کے دوران افریقن شیر کو برآمد کرلیا۔  افریقی نسل کے اس شیر کی عمر 2 سال ہے۔ حکام کے مطابق مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے میں شیر کو قید کررکھا تھا۔ چھاپا مار کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر عرفہ بتول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ عزیز کی سر براہی میں  کی گئی، جس میں کوآرڈینیٹر ڈی جی پنجاب وائلڈ لائف احسان احمد راجا نے بھی حصہ لیا جب کہ تھانہ کلرسیداں پولیس کی بھاری نفری بھی چھاپے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور ان کے مخالفین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظرآتے ہیں پھر چاہے وہ سیاسی سرگرمیاں ہوں یا ان کی ڈریسنگ۔ حال ہی مریم نواز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنیں جب پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کے مختلف اخبارات کے فرنٹ پیج پر ایک اشتہار شائع ہوا جس میں خبریں نہیں تھیں بلکہ صرف مریم نواز کے بیانات اور منصوبوں کے اعلانات تھے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کرکٹ پر اشتہار: “اب مریم کے ہاتھوں 92 کا ورلڈکپ جتوانا رہ گیا ہے‘‘ اخبارات کا فرنٹ پیج دیکھنے...
    لاہور: پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے  قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے ایک چھاپا مار کارروائی میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں ۔ ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران سلمیٰ بی بی،ممتاز،عارف،مقبول،رابعہ اور نادیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔  
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر) فیضان علی نے پیر کے روز سائٹ اے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح بوقت 5 بجے ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے ایس ایچ او پاک کالونی کے ساتھ پرانا گولیمار و ملحقہ علاقوں میں منشیات وگینگ وار نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے بد نام زمانہ لیاری گینگ وار کماندر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر درجن کے قریب گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی اطلاع پر بڑے...
    فوٹو: جیو اسکرین گریب پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں محفل موسیقی میں پولیس کے چھاپا مارنے پر خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔خواجہ سراء نوتھیہ چوکی میں داخل ہوگئے اور الزام لگایا کہ پولیس نے ہم پر اسلحہ تان لیا، ایک خواجہ سراء کو زخمی بھی کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا جائے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفتیش ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خواجہ سراء کو زخمی نہیں کیا گیا۔
    خیرپور (جسارت نیوز) پولیس کا گھر پر چھاپا، تشدد اور گھروں سے لوٹ مار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متاثرین کا انصاف کے لیے احتجاج، آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل، متاثرین کا پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹڈیجی کے گاؤں جعفر خان اعوان کے رہائشی عیسیٰ خان اعوان، مسمات حلیماں خاتون نے معصوم بچوں کے ہمراہ گھر کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوٹڈیجی کی ہدایت پر حوالدار طالب سیال، پولیس اہلکاروں اور سول کپڑوں میں ملبوس 2 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواتین، مردوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹی کا جہیز، 2 تولے سونا، نقدی 95000 روپے...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت)ایس ایچ او ڈگری پولیس اسٹیشن انسپکٹر سلیم سراج سموں کی ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کارروائی، 7 ہزار 960 لیٹر دیسی شراب اور 4 لاوارث موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، دھندے میں ملوث تین ملزمان نور محمد عرف نورو کمبھار، منور علی کمبھار اور سکندر علی کمبھار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے شراب کی بھٹی پر موجود لاوارث موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرکے تھانے منتقل کردی گئیں دوسری کارروائی میں ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس کا بہترین اقدام، ڈاڈل شاہ پیٹرول پمپ سے چوری ہونے والی رقم برآمد کر کے اصل اصل مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن انسپکٹر...
۱