قحبہ خانے پر چھاپا؛ ملزمان نے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک چھاپا مار کارروائی میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں ۔
ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران سلمیٰ بی بی،ممتاز،عارف،مقبول،رابعہ اور نادیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی
دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری
گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن جب دروازے کا لاک نہ کھلا تو وہ پڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے، شہری نے فوری طور پر 15 پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی۔شور شرابے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، شہری نے بتایاکہ انہوں نے ملزمان کی سفید کار کا پیچھا بھی کیا اور ویڈیو بھی بنائی تاکہ پولیس کارروائی کرسکے۔تاہم گلستان جوہر پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، جس پر علاقے کے مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔