میرپورخاص،شراب کے اڈے پر چھاپا،3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)ایس ایچ او ڈگری پولیس اسٹیشن انسپکٹر سلیم سراج سموں کی ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں دیسی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کارروائی، 7 ہزار 960 لیٹر دیسی شراب اور 4 لاوارث موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں، دھندے میں ملوث تین ملزمان نور محمد عرف نورو کمبھار، منور علی کمبھار اور سکندر علی کمبھار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے شراب کی بھٹی پر موجود لاوارث موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرکے تھانے منتقل کردی گئیں دوسری کارروائی میں ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس کا بہترین اقدام، ڈاڈل شاہ پیٹرول پمپ سے چوری ہونے والی رقم برآمد کر کے اصل اصل مالک کے حوالے کردی۔ ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن انسپکٹر اصغر عالم ہالیپوٹو کی ہمراہ ٹیم کامیاب کارروائی، ڈاڈل شاہ پیٹرول پمپ سے چوری ہونے والی رقم 3 لاکھ 8 ہزار روپے برآمد کرکے اصل مالک ڈاکٹر لچھمن کے حوالے کردی چوری کرنے والے کم سن بچے کو گرفتار کرلیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرپور خاص میں شہریوں سے آن لائن فراڈ کا انکشاف
علامتی تصویر۔میرپور خاص میں لوگوں سے آن لائن فراڈ اور لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق معاملے کا انکشاف ایک درجن سے زائد متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا، 34 سے زائد ملزمان کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو بلاکر لوٹتے، ملزمان ٹندو جان محمد اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے، 4 کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
ایس ایس پی نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کو مخبری کرنے والے موبائل ڈرائیور کو برطرف اور ٹنڈو جان محمد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ متعلقہ تھانے کے پورے عملے کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ زیر حراست چار ملزمان سے متاثرین کو 80 لاکھ روپے کی رقم واپس کرا دی ہے۔