وزیراعظم کا ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر اظہار افسوس، ہرممکن امداد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برادر ملک کو ہرممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر میں پھیلتی جنگلاتی آگ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر ترکی کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور ہر طرح کی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر میں پھیلتی آگ کی خبریں باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے صدر اردوان اور ترک عوام کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام دیتے ہوئے دعا کی کہ آگ پر جلد قابو پایا جائے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
شہباز شریف نے اس قدرتی آفت کے پیش نظر کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور حکومت پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے روس کی ثالثی کی پیشکش
ماریا زخارووا نے زور دیا کہ مصالحتی کوششیں نہ صرف اعتماد بحال کریں گی. بلکہ پورے خطے میں دیرپا امن کی بنیاد بھی رکھ سکتی ہیں۔ روس نے ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ امن کے قیام کے لیے ہر ممکن سفارتی معاونت دینے کے لیے تیار ہے.ترجمان کے مطابق سرحدی تنازعات کا پائیدار اور دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے.اس لیے پاکستان اور افغانستان کو چاہیے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکیں، اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔