برطانیہ: ایم آئی 6کی سربراہ کو دادا سے لاتعلق ہونے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی خاتون سربراہ بلیز میٹریولی کو اپنے دادا کونسٹین ٹین ڈیبروسکی سے لاتعلقی اختیار کرنے کی باضابطہ ہدایت جاری کردی گئی۔ بلیز میٹریولی کے دادا دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین سے فرار ہو کر نازی جرمنی کے لیے جاسوسی کرتے رہے۔ وہ مبینہ طور پر یوکرین کے علاقے چیرنیگیو میں نازی ایجنٹ کے طور پر سرگرم تھے اور انہیں ایجنٹ 30یا قصاب کے لقب سے جانا جاتا تھا۔ ڈیبروسکی نے خود خطوط میں یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے ہولوکاسٹ میں یہودیوں کے قتل میں براہِ راست حصہ لیا۔ سوویت قیادت نے انہیں عوامی دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے سر کی قیمت 50 ہزار روبل مقرر کی تھی۔برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلیز میٹریولی نہ تو کبھی اپنے دادا سے ملیں اور نہ ہی ان کے بارے میں ذاتی معلومات رکھتی تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوکرینی صدر امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ترکیہ جائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی صدر نے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا، جس کا مقصد روس کے ساتھ امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کے علاوہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر بھی بات ہوگی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے حل تیار کیے ہیں جو ہم اپنے شراکت داروں کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔