وزیراعظم کا ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر اظہار افسوس، ہرممکن امداد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں جنگلاتی آگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برادر ملک کو ہرممکن امداد کی پیش کش کی ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے ازمیر میں پھیلتی جنگلاتی آگ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس نازک مرحلے پر ترکی کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور ہر طرح کی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
Deeply saddened by the devastating wildfires spreading across Izmir province.
We hope and pray that the fires are brought under… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 1, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ ازمیر میں پھیلتی آگ کی خبریں باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے صدر اردوان اور ترک عوام کے لیے دلی ہمدردی کا پیغام دیتے ہوئے دعا کی کہ آگ پر جلد قابو پایا جائے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
شہباز شریف نے اس قدرتی آفت کے پیش نظر کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں اور حکومت پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ترکیہ: انقرہ میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب ملی جوش و جذبے سے منائی گئی
—جنگ فوٹوترک دارالحکومت انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی نہایت وقار اور شایانِ شان پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔
پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید نے قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم بلند کیا، جس میں سفارت خانے کے افسران اور پاکستانی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔
تقریب میں صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اپنے پیغامات میں قومی قیادت نے حالیہ معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کو تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا، جو بھارتی جارحیت کے مقابلے میں قومی طاقت، یکجہتی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
قیادت نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو قائدِاعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار سے روشنی حاصل کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ اور جامع ریاست بنایا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے پاکستان کے امن، ترقی اور خوش حالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے اتحاد اور استقامت ناگزیر ہیں۔
ڈاکٹر یوسف جنید نے بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یک جہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کے لیے مسلسل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو بھی دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ’معرکۂ حق‘ اور ’آپریشن بنیان مرصوص‘ میں کامیابی، قومی عزم، پیشہ ورانہ کمال اور اجتماعی حوصلے کا عملی مظہر ہے، یہ فتح دو قومی نظریے کی سچائی کی ایک بار پھر توثیق ہے، جس نے اس عزم کو تازہ کر دیا ہے کہ ہم بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ایسا مستقبل تعمیر کریں جو ان کے خوابوں کے شایانِ شان ہو۔
ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے یومِ آزادی پر پُرخلوص مبارک باد اور دیرپا یک جہتی کے جذبات کا اظہار کیا۔
یومِ آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر انقرہ کی معروف علامت آتا کُلے Ata Kule جو جناح ایونیو پر واقع ہے، شام دیر گئے تک پاکستان اور ترکیہ کی یکجہتی کے پیغامات سے جگمگاتی رہے گی۔
علاوہ ازیں استنبول کا مشہور باسفورس پل پاکستان کے پرچم کے رنگوں سے منور ہو گا، جو دونوں برادر ممالک کے اٹوٹ رشتے کی علامت ہے۔