2025-11-03@19:24:24 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«غلط معلومات پھیلانے»:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہر پانچ میں سے ایک بھاری ٹرانسپورٹ گاڑی قومی ماحولیاتی اخراج کے معیار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ یہ نتیجہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے والے وفاقی ادارہ برائے تحفظِ ماحولیات (پاک ای پی اے) کی تازہ رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور بھاری جرمانے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب نے کہا ہے کہ دیپالپور میں فصل کی باقیات جلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور 5 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھا دی گئی۔ جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ اور اسموگ پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے دعوﺅں اور پراپیگنڈے پر بھرپور حقِ جواب استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لبادے میں دراصل سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا، پاکستان پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور علاقائی استحکام کےلئے پرعزم ہے، لیکن ہم نے یہ بالکل واضح کر دیا ہے ہم پر جارحیت مسلط کی گئی تو ہم اس کا جواب دیں گے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران...
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران پر نہایت کامیاب حملے کیے گئے، سی این این اور نیویارک ٹائمز فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حملے کے پہلے سامنے آنے والی رپورٹ حتمی نہیں بلکہ ابتدائی رپورٹ تھی، سی آئی اے سمیت دوسرے تمام ذرائع نے ہمارے دعوے کی تصدیق کی کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوئیں اور جوہری منصوبہ کئی سال پیچھے چلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی حملے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے میں ناکام، ’انٹیلیجنس رپورٹ‘ انہوں نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس لوگوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کررہا ہے کہ ہمارے حملوں میں ایرانی تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں۔ یہ...
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور نامعلوم ذرائع سے آنی والی غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کریں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف آئی ایس پی آر ، وزارت اطلاعات ، ڈی جی پی آر ، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟ انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔ مریم اورنگزیب...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے 16 یوٹیوب نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو جھوٹی معلومات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بلاک کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی اور پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے جن کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔ یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے اقدام اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلا ئوعالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلی فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے امن کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر...
اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے دستے بھیجے، پاکستانیوں نے عالمی امن و استحکام کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار عالمی امن کے لیے سب...
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند نہیں کی گئیں تو وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے نوٹس کا نام دیا اور لکھا کہ وہ اس نوٹس کے ذریعے سب کو خبردار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جو سوشل میڈیا پیجز، افراد اور ادارے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور ان سے معافی مانگیں۔ نازش جہانگیر نے لکھا کہ 24 گھنٹے میں ان سے متعلق...
