وزیر اعلیٰ پنجاب کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور بھاری جرمانے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ ماحولیات پنجاب نے کہا ہے کہ دیپالپور میں فصل کی باقیات جلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور 5 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھا دی گئی۔ جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ اور اسموگ پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کا قتل، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس لے لیا اورآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات ہوٹل کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا،ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے کرآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر داخلہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کاحکم دیدیا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا
مزید :