عوام نامعلوم ذرائع سے آنی والی غیر مصدقہ اطلاعات آگے پھیلانے سے اجتناب کریں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور نامعلوم ذرائع سے آنی والی غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے اجتناب کریں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف آئی ایس پی آر ، وزارت اطلاعات ، ڈی جی پی آر ، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟
انہوں نے کہا کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ درست معلومات کے لیے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے،سوشل میڈیا پر پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز گشت کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یروشلم پوسٹ کے دعوے آنکھیں کھول دینے والے ہیں، مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کسی قسم کا پبلک ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب جھوٹی خبر سوشل میڈیا سینیئر وزیر مریم اورنگزیب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جھوٹی خبر سوشل میڈیا مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب سوشل میڈیا
پڑھیں:
پاکستان میں ٹوئٹر (X) کی سروس بحال کر دی گئی
اسلام آباد (ٹیکنالوجی ڈیسک) – پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب “X” کے نام سے جانا جاتا ہے کی سروس بالآخر بحال کر دی گئی ہے۔ صارفین اب ملک بھر میں پلیٹ فارم تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر کی بندش کے باعث عوامی سطح پر اظہارِ رائے، معلومات کی ترسیل، اور صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے متعدد بار حکومت سے سروس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سروس کی بندش سیکیورٹی خدشات اور بعض حساس مواد کی روک تھام کے پیشِ نظر کی گئی تھی، تاہم حکومت نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد سروس کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر (X) کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
Post Views: 4