بھارت میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 سیاح ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
دہرادون: بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کی صبح پیش آیا جب یہ ہیلی کاپٹر ایک مقامی سیاحتی مقام کی جانب پرواز کر رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننا ضروری ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکھیکی: اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ جان کی بازی ہار گئے
سکھیکی (نیوز ڈیسک)سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ ملبہ تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اہل محلہ کے رش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات آ رہی ہیں۔ تھانہ سکھیکی پولیس جائے حادثہ سے لوگوں کو پیچھے ہٹا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے چار بچے اور ایک ادھیڑ عمر خاتون موجود ہے جس کو بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ جبکہ ملبے سے ایک اور شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔ بچوں سمیت متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
Post Views: 6