ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں، میڈیا شکوک پھیلا رہا ہے، امریکی وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران پر نہایت کامیاب حملے کیے گئے، سی این این اور نیویارک ٹائمز فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حملے کے پہلے سامنے آنے والی رپورٹ حتمی نہیں بلکہ ابتدائی رپورٹ تھی، سی آئی اے سمیت دوسرے تمام ذرائع نے ہمارے دعوے کی تصدیق کی کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوئیں اور جوہری منصوبہ کئی سال پیچھے چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی حملے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے میں ناکام، ’انٹیلیجنس رپورٹ‘
انہوں نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس لوگوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کررہا ہے کہ ہمارے حملوں میں ایرانی تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں۔ یہ نہیں چاہتے کہ امریکی صدر کامیاب ہوں۔ انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بہادر پائلٹس کے کارناموں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے حملے تاریخی کامیابی تھے جس کی وجہ سے ایران جوہری طاقت بننے سے رہ گیا۔
اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بتایا کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی بیس پر حملوں کی اطلاع ہمیں پہلے ہی مل گئی تھی اور ہم نے کامیابی سے حملوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے زیر زمین ایرانی تنصیبات کو ہدف بنانے والے ہتھیاروں کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں۔
اس سے قبل سامنے آنے والی ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ایٹمی تنصیبات ہر حملہ، سعودی عرب نے خلیجی فضا تابکاری سے محفوظ قرار دیدی
رپورٹ کے مطابق نطنز، فردو اور دیگر حساس جوہری مراکز پر حملے کے باوجود ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو بنیادی نقصان نہیں پہنچا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگرچہ کچھ تنصیبات کو وقتی طور پر نقصان پہنچا ہے، لیکن زیرِ زمین اور سخت حفاظتی اقدامات کے تحت قائم سہولیات بڑی حد تک محفوظ رہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کی ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ پروگرام کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے اس بات پر مصر ہیں کہ امریکی حملوں میں ایرانی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Pete Hegseth امریکی حملہ ایرانی جوہری تنصیب بی 2 بمبار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی حملہ ایرانی جوہری تنصیب جوہری تنصیبات تنصیبات تباہ ایران کی
پڑھیں:
امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بطور طاقتور شخصیت دیکھا جاتا ہے: بلوم برگ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاامریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
امریکی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دوسرے دورۂ امریکا کو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ میں عاصم منیر کا امریکا کا دوسرا دورہ تعلقات میں واضح بہتری کا ثبوت ہے۔
امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند ماہ پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو ظہرانہ دیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی طاقت ور شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، سمجھا جاتا ہے کہ خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر ان کی بات ہی حتمی ہوتی ہے۔
امریکی جریدے نے لکھا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف پاک بھارت جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں جبکہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تاحال یہ ماننے کو ہی تیار نہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ملکوں سے کم تجارتی ٹیرف لگائے ہیں۔