2025-11-10@10:27:20 GMT
تلاش کی گنتی: 4920
«تنصیبات تباہ»:
بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔
علامہ اقبال کے کلام میں جا بجا کشمیری مسلمانوں کی غلامی کا ذکر موجود ہے اور انہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ کشمیر کی حالت زار پر فارسی اور اردو کلام میں نہ صرف دکھ کا اظہار کیا بلکہ ان کے دکھوں کا موثر عندیہ بھی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، وہ ایک عظیم شاعر ہونے کے علاوہ ایک ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے، اتحاد مسلمانوں کے لیے اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت...
سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ
اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
تنزانیہ: افریقا کے مشرقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ائرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ملک کے تمام شاہ راہوں پر بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 500 اور موانزا میں 400 سے زائد افراد تاحال ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایک دوسرے کیلئے احترام اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے،پختونوں کو بھائی سمجھتے ہیں انصاف اور آل ڈمپر ایسوسی ایشن کے دو مختلف وفودکی چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ سے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے ۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی انسان جان بوجھ کر چیونٹی بھی نہیں مارتا انسان...
ریاض احمدچودھری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات کی ہے اور انہیں پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن کے اوول آفس میں دیوالی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔جوہری طاقت رکھنے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان 10 مئی کو ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے خشکی، فضا اور سمندر میں تمام فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا، یہ جنگ بندی صدر ٹرمپ کے اعلان کے تحت ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک نے اس بات کا عہد کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقی انڈیا میں ایک معروف علاقائی رہنما کو اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ طالبات کو رات کے وقت باہر نہیں نکلنا چاہیے۔یہ واقعہ جمعے کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تقریباً 170 کلومیٹر دور درگاپور میں پیش آیا۔پڑوسی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ باہر گئی تھی جب اسے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پرنشانہ بنایا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اتوار کو واقعے پر بات کرتے ہوئے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ لڑکیوں کو رات کے وقت ’باہر جانے کی اجازت نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ اجلاس ثروت اعجاز قادری، بلال عباس قادری اور بلال سلیم قادری کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا۔شرکائے اجلاس نے اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا کہ پاکستان سنی تحریک ملک میں اتحادِ اہلِ سنت، مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، صوبائی و ضلعی سطح پر تنظیمی تربیتی اجلاس منعقد کرنے اور نوجوانوں کو جماعتی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام اور ملک و قوم کی فلاح...
رپورٹس میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان بالکل واضح ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ کسی ایسے ممکنہ تعلقات پر اسوقت تک حق میں نہیں ہیں، جب تک فلسطینی ریاست کے قیام پر کوئی مصدقہ قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ امریکی تھنک ٹینک کے ماہر پینیکوف کا خیال ہے کہ محمد بن سلمان متوقع طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ بات چیت کے دوران ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مزید واضح انداز میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی بنیاد پر خطے میں بڑے بھونچال کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم سعودی...
’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی معاہدوں کے تحت نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کی اپنی ذمہ داری کو نہیں توڑے گا، تاہم اگر دیگر ممالک پابندی توڑیں تو روس بھی ٹیسٹ دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز یہ بیان پسکوف نے اس تنازع کے بعد دیا جس کی بنیاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مبنی تھی کہ پینٹاگون نیوکلیئر ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرے۔ ٹرمپ نے روس اور چین پر ’خفیہ‘ نیوکلیئر ٹیسٹ کرنے کا الزام عائد کیا، جسے دونوں ممالک مسترد کر چکے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے بھی روس کی بین الاقوامی...
ریاض(ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی ہے، جس میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ دونوں اعلیٰ افسران کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا...
ریاض:(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی بنیاد پر خطے میں بڑے بھونچال کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اپنے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے شرائط میں اضافہ کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعوے کرتے آئے ہیں کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں ماہ شیڈول دورہ امریکا کے موقع پر ایسا ہوتا ہوا ممکن نظر نہیں آرہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان...
اسلام آباد: دفترِ خارجہ پاکستان نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا، اور پاکستان نے ترکیے اور قطر کی ثالثی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم، ترجمان کے مطابق افغان حکومت نے طے شدہ وعدوں کے باوجود پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد...
ویب ڈیسک : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے نظام میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے امیدواروں کو ڈگری میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر دیے جانے والے اضافی مارکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی ایس سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا، اور تحریری امتحانات کے نمبروں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا کمیشن نے تحقیقاتی کام اور غیر کلینیکل تجربے کے لیے دیے جانے والے اضافی نمبروں کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حج 2026 کے انتظامات اور سہولیات سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر سعودی نائب وزیرِ حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے دستخط کیے۔معاہدے کی دستخطی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس پاکستانی عازمین کو فراہم کی گئی بہترین سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے گزشتہ شب جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کیے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزارتِ مذہبی امور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے انتظامات کو بروقت اور مؤثر...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری مذہبی امور سیدعطاء الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عثمان خان: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ طے پاگیا۔سعودی نائب وزیر حج و عمرہ اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کردیئے۔دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو،ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے عہدے داران شریک ہوئے۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ گزشتہ برس کی طرح اس...
فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ’فنگ وونگ‘ اتوار کو شدت اختیار کرتے ہوئے سپر طوفان میں تبدیل ہو گیا، جو اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ پیدا کر رہا ہے۔ فلپائنی محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں خطرے کے انتباہی سگنلز جاری کر دیے ہیں۔ جنوبی مشرقی لوزون کے علاقوں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جہاں مولانا فضل الرحمان اپنے وفد کے ہمراہ پہنچے۔ اس ملاقات میں مولانا راشد سومرو، مفتی ابرار احمد اور دیگر اہم رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پاکستان کی آئینی تبدیلیوں، خاص طور پر 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس ترمیم کے حوالے سے دونوں جانب سے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے اثرات پر غور کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے آئندہ کے سیاسی لائحہ...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلیے بلاول ہاؤس پہنچے جہاں اُن کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔ رہنماؤں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔
آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدر مملکت آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے بلاول ہا ئوس پہنچے جہاں ان کی صدر مملکت اور بلاول بھٹو سے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا راشد سومرو ، مفتی ابرار احمد و دیگر موجود تھے۔رہنماں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور 27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتائج پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارتِ افغانستان ترکی اور قطر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی۔ Clarification on the outcomes of the Istanbul meetingThe Islamic Emirate of Afghanistan once again thanks the Republic of Turkey and the State of Qatar — the two brotherly countries — for hosting and mediating the talks between Afghanistan and Pakistan in Istanbul.8/1 — Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 8, 2025 ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں کہا کہ اسلامی امارت اپنے اصولی مؤقف پر...
اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ ترمیموزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز پر پاک آرمی سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا تقرر کرے گا، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ...
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہیذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اس اہم معاملے پر نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خط میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور و فکر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے ایک اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں ترمیم کے بارے میں مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ معاملے کو حل کرنے میں آئی سی سی کے سینئر عہدیدار ملوث ہیں، امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا۔دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ آئی سی سی یا کسی اور کی جانب سیکوئی سنگین اقدام اٹھانے سے پہلے ہی یہ معاملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی معیشت کے لیے ایک جانب بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے وقتی سہارا فراہم کیا ہے، تو دوسری طرف بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ماہرین کے نزدیک خطرے کی نئی گھنٹی بجا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز میں 3.42 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 11.9 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ اضافہ وقتی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا اشارہ ضرور دیتا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی درآمدات اور سکڑتی برآمدات نے حکومت کے لیے ایک نیا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال...
بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کرتار پور راہداری میں شروع ہو گئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں، براستہ واہگہ آج 2 ہزار یاتری کرتار پور پہنچیں گے، یاتری دو روز کرتار پور میں قیام کے بعد 10 نومبر کو ایمن آباد روانہ ہوں گے جہاں مزید مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔یاتریوں کی جانب سے بھارت میں ایک مرتبہ پھر کرتار پور راہداری کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بغیر روک ٹوک دربار صاحب تک رسائی حاصل کر سکیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران سکیورٹی، رہائش، میڈیکل اور لنگر کے...
فیصل آباد + اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+این این آئی) 9 مئی کیس میں سزا یافتہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا گزشتہ رات پشاور سے فیصل آباد آرہے تھے کہ انہیں اسلام آباد پولیس نے ڈی 12 سے گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس نے حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے حامد رضا کو گذشتہ روز اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے صاحبزادہ حامد رضا کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ رواں سال 31 جولائی کو فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9...
(فائل فوٹو) لندن:۔ امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سب سے پہلے برطانیہ نے کینیڈا کی حکومت کوخالصتان حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکہ اور برطانیہ میں دو دیگر افراد کو نشانہ بنانے کی سازشوں کے سلسلے میں خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔ میڈیا رپورٹ میں اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس نے جولائی 2023ءکے آخر میں کینیڈا کے ساتھ ایک فائل شیئر کی تھی جس میں برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیایہ برطانیہ کی سگنلز انٹیلی جنس ایجنسی، گورنمنٹ کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹر...
کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر 2025 میں 3.42 ارب ڈالرز وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.9 فیصدزائد ہیں، اضافے نے پاکستان کے کمزور بیرونی کھاتوں کو وقتی سہارا دیا ہے، تاہم بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ کر 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری عبوری اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی چار ماہ (جولائی تااکتوبر) میں مجموعی ترسیلات 12.96 ارب ڈالرز رہیں،جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 11.85 ارب ڈالرزکے مقابلے میں 9.3 فیصدزیادہ ہیں۔سعودی عرب سب سے بڑاذریعہ رہا،جہاں سے اکتوبر میں 820.9 ملین ڈالرز موصول ہوئے،جو ماہانہ لحاظ سے 9.3 فیصداور سالانہ بنیاد پر 7.1فیصدزیادہ ہیں۔ متحدہ عرب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے سینٹرل جیل بھیج دیا۔ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا۔ سول لائن پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو سینٹرل جیل چھوڑ کر آئی۔صاحبزادہ حامد رضا کو سانحہ 9 مئی کیس میں 10 سال سزا کا حکم سنایا گیا تھا جو کہ مفرور تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا تھا کہ صاحبزادہ حامد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-01-4اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید اور سیکرٹری ملک زاہد اسلم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، جس میں عدالتی کارکردگی میں بہتری اور وکلا کی سہولت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے ایڈووکیٹس آن اسپیشل کاز کو کیس فائل کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی، جسے چیف جسٹس نے منظور کرتے ہوئے متعلقہ دفتر کو عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے۔ بار کے اعلامیے کے مطابق، پبلک فسیلیٹیشن سینٹر میں سروسز بہتر بنانے کے لیے ڈپٹی رجسٹرار تعینات کرنے کی تجویز بھی دی گئی، جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈپٹی رجسٹرار روزانہ مخصوص اوقات میں خدمات فراہم کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
انجمن حسینیہ کینٹ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کا ماہانہ اجلاس صدر کلب عابد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سید علی اصغر رضوی متولی لائسنسدار و سیکرٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرو اور میکسیکو کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب پیرو کی پارلیمنٹ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا، یہ اقدام صدر شین باؤم کے اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے پیرو کی سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔پیرو کے وزیر خارجہ ہیگو دے زیلا نے اعلان کیا کہ ان کا ملک میکسیکو سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کر رہا ہے، میکسیکو نے پیرو کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا آغاز 2022 میں ہوا تھا، جب میکسیکو نے سابق پیرو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماضی میں اسمارٹ فون صارفین کو مشورہ دیا جاتا تھا کہ وہ اپنے موبائل کو رات بھر چارجنگ پر نہ لگائیں، ورنہ بیٹری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم جدید دور کے اسمارٹ فونز میں ایسے حفاظتی سسٹمز شامل کیے جاچکے ہیں جو اوور چارجنگ سے بیٹری کو محفوظ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب فون کو طویل وقت تک چارجنگ پر لگائے رکھنا نقصان دہ نہیں سمجھا جاتا۔جدید ڈیوائسز اسمارٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوتی ہیں جو بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد بجلی کا بہاؤ روک دیتی ہیں۔ اس کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو ہمیشہ گھنٹوں چارجنگ پر لگائے رکھنے سے بیٹری پر دباؤ اور حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جو...
اسلام آباد: ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری افغان طالبان سے مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی وفد کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل فارن سیکریٹری بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ہمارا مذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے تاہم مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات مصنفانہ ہیں اور فتنۃ الخوارج سے متعلق ہیں۔ ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال 31 جولائی کو فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے 196 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔ عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹسٹک بچوں (سپر ہیروز) کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب میں "مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم" کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ادارہ ہوگا،اس ادارے میں آٹسٹک بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، تھراپی، فری پک اینڈ ڈراپ، مفت کھانا، یونیفارم اور کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آٹزم اسکول میں ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ کے لیے جدید ریسورس سینٹر بھی قائم کیا جائے گا،معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ...
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں اسلام آباد پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال اس گرفتاری کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے...
تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پوری مسلح افواج کو جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق پنجاب کی عوام...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار‘‘دی پیننسولا ’’کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان اور خلیجی ممالک افرادی قوت کی دستیابی ، مہارت کے فروغ اور پائیدار...
قازقستان، جس نے 1992 میں اسرائیل کے ساتھ رسمی تعلقات قائم کیے تھے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ ابراہیم معاہدوں (Abraham Accords) میں شامل ہوگا، جو اسرائیل اور کئی عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو باقاعدہ شکل دینے والے معاہدے ہیں۔ قازق صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا ہے کہ قازقستان کی اس شمولیت ملکی خارجہ پالیسی کا قدرتی اور منطقی تسلسل ہے، جو بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی استحکام پر مبنی ہے۔ مزید پڑھیں: مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیوں کیا؟ عطا تارڑ نے وجہ بتا دی اس اعلان سے قبل، امریکی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے تصدیق کی تھی کہ کوئی اور ملک بھی معاہدوں میں شامل ہونے والا ہے، لیکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر اعلان کریں گے کہ ان کا ملک ابراہام معاہدے میں شامل ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل اور قازقستان کے درمیان سفارتی تعلقات 1992ء سے قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ آج رات ایک اور ملک "ابراہام معاہدے" میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا، جس کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔ اسٹیو وٹکوف نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کاروباری فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اس...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہورہی، میں میٹنگز کا حصہ رہا ہوں، 27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجسٹریسی نظام ایک پرانی چیز ہے جسے بحال کیا جارہا ہے، جبکہ تعلیم اور آبادی پر ملک بھر میں ایک پالیسی چاہیے۔ مزید پڑھیں: حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب انہوں نے کہاکہ آج 9 سیاسی جماعتوں کی آئینی ترمیم پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے معاملے پر ہمارا اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر دو گھنٹے اسپتال میں انتظار کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔ وفاقی وزراء کو مجھ پر لگائے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدیوزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد بتاؤں گا آگے ہم کیا کریں گے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال پہنچے، انتظار پنجوتھہ اور علی...
فائل فوٹو بلوچستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔
بلوچستان میں 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی،محکمہ داخلہ کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیداوار باآسانی تین گُنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، غیر حوصلہ مند اہداف غیر یقینی کیفیت کو بڑھا رہے ہیں۔ انرجی تھنک ٹینک Ember کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین تجزیے میں بتایا گیا کہ دنیا 2025 میں بھی توانائی کی قابلِ تجدید ذرائع کی ریکارڈ تنصیبات کی راہ پر گامزن ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 2030 تک عالمی سطح قبل تجدید توانائی کی پیداوار تین گُنا تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، ذرائع کی تنصیبات میں فوری اضافے کے باوجود دنیا بھر کی حکومتوں کے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کے اہداف دُگنے کرنے کے ہیں، جو ان اہداف کو تین گُنا تک لے جانے کی راہ کو غیر یقینی بنا رہے ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین نے ’’ٹرمپ مسٹ گو ناؤ‘‘ کے عنوان سے احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے کیپٹل ہل تک مارچ کیا، اور ٹرمپ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف سول نافرمانی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جب تک ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹایا نہیں جاتا وہ متحرک رہیں گے۔میڈیاذرائع کی رپورٹ کہاگیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا مظاہرہ فاشزم کے خلاف منعقد ہوا تھا، جو کئی ہفتے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب کے...
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فواد چوہدری عمران اسماعیل محمود مولوی کی لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ق لیگ کے جاری کردہ کے اعلامیے میں ویسے لفظ عمران خان تک شامل نہیں رہائی مشن تو بہت دور کی بات ہے pic.twitter.com/SLdRr1THz3 — Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) November 6, 2025 سیاسی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات کے...
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے حادثات اور شرحِ اموات دونوں میں کمی آئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں حادثات کی شرح میں واضح کمی آئی ہے. پہلے شہر میں ٹریفک حادثات میں ماہانہ اموات کی شرح 90 تھی جو اکتوبر میں کم ہو کر 40 ہوگئی ہے۔پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر حادثات کی جگہوں کا ’ہیٹ میپ‘ تیار کرتی ہے تاکہ خطرناک مقامات کی نشاندہی اور نگرانی مؤثر انداز...
ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار’’دی پیننسولا ‘‘کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے،...
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سسٹم کو مزید ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کے لیے اہم پیشرفت کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز میں نئی ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ نئی تجاویز کے تحت ہر فرد کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فائل کرے۔ ایف بی آر نے عوام کو موقع دیا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر ترمیمات یا تجاویز پیش کریں، جنہیں غور و فکر کے بعد حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت، درست ڈیٹا کی فراہمی، نگرانی اور ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب...
—فائل فوٹو ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سی ای سی اجلاس سے پہلے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اسلام آباد سے 11 بجے کراچی جانے والی پرواز میں نہیں گئے۔ وزیراعظم ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان کو اپنےخصوصی طیارے میں کراچی بھجوائیں گے۔ وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقعوزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان آج شام کراچی میں ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور...
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی رہنماؤں خورشید شاہ، اویس شاہ ودیگر کے خلاف کرپشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ کیس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ان کے بھتیجے و داماد سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ، بیٹوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، دو بیویوں سمیت اٹھارہ ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ جج غلام یاسین کولاچی نے سماعت کے دوران گذشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جارجینا کو غیر متوقع انداز میں شادی کی پیشکش کی:...
حکومت 27 ویں ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، اہم دفاعی اصلاحات شامل، این ایف سی سے متعلق تبدیلیوں پر PP معترض
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے، توقع ہے کہ یہ آج تیار ہو جائے گا کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ مسودہ جمعہ تک وفاقی کابینہ اور پھر اسی دن سینیٹ میں پیش کر دیا جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، مجوزہ ترمیم میں دفاع سے جڑی شقوں کا مقصد مسلح افواج کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون کو مزید مربوط کرنا ہے تاکہ کسی بھی غیر ملکی جارحیت کیخلاف متحدہ اور تیز رفتار جواب کو یقینی بنایا جا سکے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شقیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ سے سیکھے گئے سبق اور جدید وار فیئر کی تبدیل شدہ ڈائنامکس کی روشنی میں تیار کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 4.39 فیصد بڑھیں، اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصد کی کمی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبرمیں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات4.39 فیصدبڑھیں۔اکتوبر2025ء میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصدکی کمی ہوئی جب کہ ماہانہ بنیاد پر اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.53 فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جولائی تااکتوبر 2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 6 ارب 42کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے...
پاکستان تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے سینیٹر فیصل واوڈا نے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت ہوگی۔
آئرلینڈ نے بنگلہ دیش میں جاری پولیس اصلاحاتی عمل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شفاف اور انسانی حقوق پر مبنی طرز حکمرانی کے فروغ میں اپنا تجربہ اور مہارت شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفینس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ یہ پیشکش جولائی 2024 کی عوامی تحریک کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہ بات اس وقت کہی گئی جب آئرلینڈ کے غیر مقیم سفیر کیوِن کیلی اور شمالی آئرلینڈ کی پہلی پولیس محتسب بیرو نیس نیولا او لون نے بدھ کے روز اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ بیرو نیس او لون، جو دو روزہ دورے...
دوحہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی تعاون پر اہم گفتگو ہوئی۔ امیرِ قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت اقدام قرار دیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی شریک تھے۔ صدر زرداری نے امیرِ قطر کو حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ قطری ایوانِ امارت سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے قطر کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی تعاون پر اہم گفتگو ہوئی۔ امیرِ قطر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت اقدام قرار دیا۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستانی سفیر بھی شریک تھے۔ صدر زرداری نے امیرِ قطر کو حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔قطری ایوانِ امارت سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے قطر کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے...
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبرانِ الیکشن کمیشن، سیکرٹری کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15 میں ترمیم درکار ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعدد بار وزارتِ داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف الیکشن کمشنر مزید بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے آخری مراسلہ 23...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات کی، جس میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان کیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت میں ہونے والی اہم ملاقات میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ صدرِ مملکت آصف زرداری نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے...
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی آج 37 سال کے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مداح نہ صرف ان کی شاندار کرکٹ کیریئر کی یاد تازہ کر رہے ہیں بلکہ ان کی بیوی، بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ محبت بھرا رشتہ بھی یاد کر رہے ہیں۔ ویرات اور انوشکا کی کہانی 2013 میں ایک اشتہار کے سیٹ پر ملاقات سے شروع ہوئی۔ کئی سال تک اس تعلق کو نجی زندگی رکھنے کے بعد، دونوں نے دسمبر 2017 میں شادی کر لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کے نئے ریسٹورینٹ کی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا، نئی بحث چھڑ گئی انوشکا نے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی کے بارے میں کہا کہ ’میں اپنے بہترین دوست سے شادی کر...
ویب ڈیسک :سعودی عرب میں وزارتِ حج نے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس کےلئےسات شرائط تجویز کی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج کی جانب سے سروے پلیٹ فارم پر لائسنس کے لیے جو شرائط تجویز کی گئی ہیں ان میں کمپنی سو فیصد سعودی شہری کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہو۔ کمپنی کا سرمایہ پانچ لاکھ ریال سے کم نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق لائسنس کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ غیرمشروط بینک گارنٹی دی جائے جس کی تصدیق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے کی گئی ہو۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا کمپنی کی جانب...
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ یعنی جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد سے زائد بڑھ گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے میں تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: درآمدات پر کنٹرول: تجارتی خسارہ میں 31 فیصد کمی، ادارہ شماریات اس طرح تجارتی خسارے میں مجموعی طور پر 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ Another bad month for Trade Numbers as Exports falling and Imports rising with growing Trade Deficit. Exports fall -4.46% YOY in Oct-25 vs Oct-24 while Imports increased...
گزرے سال میں برطانیہ کے شہروں میں ہنگامے ہوئے۔ یہ ہنگامے اچانک پیدا ہونے والا عوامی غصہ نہیں تھا۔ یہ سب جھوٹی معلومات کی ہولناک طاقت کا نتیجہ تھا۔ یہ وہی موضوع ہے جس پر شامی محقق عکرمہ کالو نے لکھا ہے۔ جولائی 2024 میں ایک جھوٹی خبر پھیلی۔ خبر یہ تھی کہ ایک غیر قانونی تارکِ وطن نے بچوں کو چاقو مارا ہے۔ دی گارڈین اخبار نے واضح کیا کہ اس جھوٹ کو مصنوعی ذہانت (AI) اور اس کے الگورتھمز نے پھیلانے میں دیگر ذرائع کے ساتھ بنیادی و اہم کردار ادا کیا ہے۔ AI (مصنوعی ذہانت) نے مسلم تارکینِ وطن کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ ان کی وجہ سے اقلیتی املاک پر حملے ہوئے۔ رپورٹیں تصدیق کرتی...
یہ اہم ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو ابراہم معاہدوں (Abraham Accords) میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ یہ اہم ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو ابراہم معاہدوں (Abraham Accords) میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 2020ء میں ان معاہدوں کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے تھے، تاہم سعودی عرب نے اب تک اس میں شمولیت...
وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ یہ اہم ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو ابراہم معاہدوں (Abraham Accords) میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 2020 میں ان معاہدوں کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے تھے، تاہم سعودی عرب نے اب تک اس میں شمولیت سے گریز کیا ہے کیونکہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے ٹھوس اقدامات چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا...
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اپنے بچوں کو فلم انڈسٹری سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دیتے اور اس کی وجہ بتاکر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ فلم ڈر اور بازیگر سے اپنا نام بنانے والے اور پھر دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے شاہ رخ خان ساٹھ سال کے ہوگئے۔ اپنی سالگرہ پر ایک خصوصی تقریب میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اپنے بچوں سہانا خان اور آریان خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔ جب اداکار سے پوچھا گیا کہ آپ کے بچے بھی اب فلم انڈسٹری کا حصہ بن رہے ہیں تو کیا آپ ان کو مشورے بھی دیتے ہیں۔ کنگ خان نے مسکراتے ہوئے برجستہ کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں خونی ڈمپر مافیا نے مزید 2 جانیں لے لیں، رامسوامی میں تیز رفتار ڈمپر نے نوجوان کو کچل دیا،شاہ زیب کی4ماہ قبل شادی ہوئی تھی، مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگادی، واقعے کے بعد صدرڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، عوام کی جانب سے احتجاج پرلیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے فائرنگ کردی ، لانڈھی میں بھی ٹرالر کی 2 نوجوانوں کو روند ڈالا، واقعے میں 20 سالہ کاشان موقع پر جاں بحق ہوگیا، رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں 731 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود رامسوامی نشتر روڈ گذدرآباد اسپتال کے قریب تیز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک پیرو نے سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ،جب کہ وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت لیما میں تعینات میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو ملک چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس بات کا اعلان پیرو کے صدرجوس جیری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ سفارتی تعلقات کے خاتمے کے باعث پیرو کی وزارت خارجہ نے میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو مطلع کیا کہ انہیں جلد ملک چھوڑنا ہوگا۔اس سے قبل پیرو کے وزیرِ خارجہ ہیگو ڈی زیلا نے اعلان کیا...