حج 2026 کےانتظامات اورسہولیات،سعودی عرب اورپاکستان کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حج 2026 کے انتظامات اور سہولیات سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر سعودی نائب وزیرِ حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے دستخط کیے۔
معاہدے کی دستخطی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس پاکستانی عازمین کو فراہم کی گئی بہترین سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2026 میں بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔**
سعودی نائب وزیرِ حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان حج انتظامات میں تعاون مزید مضبوط ہوگا تاکہ عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔