سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی CIO فورم کے زیرِ اہتمام ’ورلڈ CIO 200 سمٹ سعودی ایڈیشن 2025‘ ریاض میں منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی، ملکی اور غیر ملکی CIOs، CISOs اور GRC ہیڈز نے شرکت کی۔ جس کا مقصد سعودی عرب کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو مزید تیز کرنا تھا۔

یہ سمٹ مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تکنیکی قیادت کے جدید رجحانات پر مبنی ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم تھا۔

تقریب میں GEC کے سی ای او رونک سمنتارائے اور سعودی عرب کے کنٹری ایمبیسیڈر انجینیئر محمد مہناشی نے مملکت کے مضبوط ڈیجیٹل معیشت کے عزم کو دہرایا، جبکہ ڈاکٹر حسن محمد الامیر نے سعودی عرب کی تکنیکی حکمتِ عملی پر ایک پُراثر کلیدی خطاب پیش کیا۔

اس کے علاوہ پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجینیئر محمد مہناشی، محمد الشبانی، شہاب النجار نے AI or Dieکلاؤڈ ایگزٹ اسٹریٹیجی اور پاکستانی عدنان رفیق احمد نے رسک مینجمنٹ اور بزنس کنٹینیوٹی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سمٹ کے آخر میں ڈیجیٹل پبلک سروسز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں اور ٹیکنالوجی کے ممتاز رہنماؤں کو سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ سمٹ نہ صرف سعودی عرب کی بطور ابھرتے ہوئے ٹیک ہب کی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے، بلکہ وژنری قیادت کے ذریعے اس کے ڈیجیٹل مستقبل کی راہیں بھی واضح کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ڈیجیٹل مہارت ریاض سائبر سیکیورٹی سعودی عرب عالمی فورم وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل مہارت ریاض سائبر سیکیورٹی عالمی فورم وی نیوز

پڑھیں:

عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔

عمران ریاض کو نا کبھی اٹھایا گیا نا کبھی اس کی زبان کاٹی گئی۔ فیملی سمیت کسی خاص کا مہمان رہا۔ موٹر سائیکل سے چکوال میں اربوں کی جائداد کا مالک کیسے بنا۔ شیر افضل مروت۔ pic.twitter.com/qh4eigEVtv

— Adam (@DaniyalMyName) October 30, 2025

رکنِ قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران ریاض خان واقعی زبان کٹنے کے دعوے میں سچے ہیں تو انہوں نے کبھی اپنی زبان دکھائی کیوں نہیں؟ اور نہ ہی انہوں نے کسی ڈاکٹر کی رپورٹ پیش کی جس سے ان کے علاج کی تصدیق ہو سکے۔

شیر افضل مروت نے مزید الزام عائد کیا کہ عمران ریاض خان نے چکوال میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں بنائی ہیں جو جھوٹ بول کر بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض حال ہی میں حج پر بھی گئے تھے، حکومت سے سوال ہے کہ انہوں نے ان کا پاسپورٹ اب تک بلاک کیوں نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران ریاض خان

متعلقہ مضامین

  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • غنی امان کی بازیابی کے لیے مظاہرہ
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • مدینہ منورہ کی یونیسکو کے ’کریئیٹو سٹیز نیٹ ورک‘ میں شمولیت، کھانوں کے شعبے میں عالمی اعزاز
  • یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ