یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین (ع) کی شہادت ہمیں صبر و برداشت، حق کیساتھ کھڑے رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے عمل سے انسانیت کو برداشت، ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے کہ حق اور انصاف کیلئے جدوجہد کرنا، قربانیاں دینا حسینی طرز عمل ہے۔ یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا حضرت حسین (ع) کا صبر و رضا، جرات و استقامت اور حق کے لیے ہر قوت سے ٹکرا جانا، ایک ایسا کردار ہے جس نے تاریخ، کربلا، امتِ مسلمہ اور ایمانی جذبوں کو زندہ و جاوید کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے اپنی عظیم قربانی پیش کر کے ہمارے لیے حق و صداقت کی راہ کو متعین کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) کی قربانی اور شہدائے کربلا کی قربانی کا فلسفہ ہمیں یہ پیغام دیتا اور سبق سکھاتا ہے کہ اسلام کی سربلندی اور دین کی عظمت و بقا کے لیے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہم شہداء کربلا کے نقش قدم پر چل کر قربانی اور عزم و ہمت کی داستان رقم کرنے والے شہدائے فلسطین، شہدائے مقبوضہ کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا وزیر اطلاعات نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ذائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔ذرائع کے مطابق پی پی اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ کارکنوں کو کیا جواب دیں، ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے تاہم آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دے گی، اگر پیپلز پارٹی کے پاس مطلوبہ اراکین کی تعداد پوری ہے تو پیپلز پارٹی کا حق ہے وہ حکومت بنائے، ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • آزادکشمیر میں پچھلا الیکشن ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے ہرایا ، بلاول
  • حریت کنوینر غلام محمد صفی سے امن کے سفیر محمد طاہر تبسم کی ملاقات
  • حاضر سروس جج کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ