ملک بھر میں یوم عاشور پر نکالے گئے جلوس اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نواسۂ رسولؐ، حضرت امام حسینؓ اور اُن کے باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں تعزیے، علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، عزاداروں نے گریہ و زاری کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا جو کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی، اندرون موچی گیٹ سے صبح برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
کراچی میں مرکزی جلوس صبح 10 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس ایم اے جناح روڈ، صدر، ریگل چوک، بولٹن مارکیٹ اور کھارادر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کا متبادل نظام رائج رہا۔
ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کی مدد سے نگرانی کی گئی۔ بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔
یوم عاشور پر عوام کی بڑی تعداد نے روزہ رکھا، نذر و نیاز تقسیم کی گئی، مجالس برپا ہوئیں اور امام حسینؓ کے پیغام کو یاد کرتے ہوئے عہد کیا گیا کہ ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں یوم عاشور اختتام پذیر مرکزی جلوس برآمد ہوا
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔