راولپنڈی:

ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری  ہے، اس دوران 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس  فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا  اور مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.

678 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر 4مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئیں۔

خاص طور پر تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی سرگرمیوں کو ہدف بناتے ہوئے اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں ایک ملزم کے قبضے سے 45 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب خاتون سمیت 2ملزمان سے 850 گرام آئس اور 2.4 کلو مشکوک پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ کراچی کے ناردرن بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی سے 25.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

لاہور کے ملتان روڈ پر منصورہ کے قریب کارروائی میں اے این ایف نے ایک رکشے سے 19.2 کلوگرام افیون، 2 کلوگرام ہیروئن اور 6 کلوگرام چرس برآمد کی جب کہ ایک ملزم کو موقع پر دھر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نشے کی لت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر مربوط کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان تعلیمی اداروں برآمد کی کی گئی

پڑھیں:

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار

محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گرد پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ کر چکا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی اور 3 ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد